aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shai"
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
چلے تو پاؤں کے نیچے کچل گئی کوئی شےنشے کی جھونک میں دیکھا نہیں کہ دنیا ہے
آ کہ تجھ بن اس طرح اے دوست گھبراتا ہوں میںجیسے ہر شے میں کسی شے کی کمی پاتا ہوں میں
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہےلمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
اچھی صورت بھی کیا بری شے ہےجس نے ڈالی بری نظر ڈالی
آدمیت اور شے ہے علم ہے کچھ اور شےکتنا طوطے کو پڑھایا پر وہ حیواں ہی رہا
یا تیرے علاوہ بھی کسی شے کی طلب ہےیا اپنی محبت پہ بھروسا نہیں ہم کو
ہر شے مسافر ہر چیز راہیکیا چاند تارے کیا مرغ و ماہی
حد سے ٹکراتی ہے جو شے وہ پلٹتی ہے ضرورخود بھی روئیں گے غریبوں کو رلانے والے
حسن کو بھی کہاں نصیب جگرؔوہ جو اک شے مری نگاہ میں ہے
ایک ہی شے تھی بہ انداز دگر مانگی تھیمیں نے بینائی نہیں تجھ سے نظر مانگی تھی
عجیب شے ہے تصور کی کار فرمائیہزار محفل رنگیں شریک تنہائی
نہ کر شمار کہ ہر شے گنی نہیں جاتییہ زندگی ہے حسابوں سے جی نہیں جاتی
سنسار کی ہر شے کا اتنا ہی فسانہ ہےاک دھند سے آنا ہے اک دھند میں جانا ہے
کوئی شے دل کو بہلاتی نہیں ہےپریشانی کی رت جاتی نہیں ہے
تڑپتی دیکھتا ہوں جب کوئی شےاٹھا لیتا ہوں اپنا دل سمجھ کر
یہ ڈوبتی ہوئی کیا شے ہے تیری آنکھوں میںترے لبوں پہ جو روشن ہے اس کا نام ہے کیا
ہر شخص پر کیا نہ کرو اتنا اعتمادہر سایہ دار شے کو شجر مت کہا کرو
یہ ہے کہ جھکاتا ہے مخالف کی بھی گردنسن لو کہ کوئی شے نہیں احسان سے بہتر
پھول کی خوشبو ہوا کی چاپ شیشہ کی کھنککون سی شے ہے جو تیری خوش بیانی میں نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books