aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shajar"
شدید دھوپ میں سارے درخت سوکھ گئےبس اک دعا کا شجر تھا جو بے ثمر نہ ہوا
یہ اک شجر کہ جس پہ نہ کانٹا نہ پھول ہےسائے میں اس کے بیٹھ کے رونا فضول ہے
بچھڑ کے تجھ سے نہ دیکھا گیا کسی کا ملاپاڑا دیئے ہیں پرندے شجر پہ بیٹھے ہوئے
کل رات جو ایندھن کے لیے کٹ کے گرا ہےچڑیوں کو بہت پیار تھا اس بوڑھے شجر سے
وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھیاسی پہ ضرب پڑی جو شجر پرانا تھا
برسات تھم چکی ہے مگر ہر شجر کے پاساتنا تو ہے کہ آپ کا دامن بھگو سکے
ایک پتا شجر عمر سے لو اور گرالوگ کہتے ہیں مبارک ہو نیا سال تمہیں
شجر نے پوچھا کہ تجھ میں یہ کس کی خوشبو ہےہوائے شام الم نے کہا اداسی کی
مرے حالات کو بس یوں سمجھ لوپرندے پر شجر رکھا ہوا ہے
غموں سے بیر تھا سو ہم نے خود کشی کر لیشجر گرا کے پرندوں سے انتقام لیا
اک شجر ایسا محبت کا لگایا جائےجس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایا جائے
سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرےہزارہا شجر سایہ دار راہ میں ہے
ہر شخص پر کیا نہ کرو اتنا اعتمادہر سایہ دار شے کو شجر مت کہا کرو
نہ اتنی تیز چلے سرپھری ہوا سے کہوشجر پہ ایک ہی پتا دکھائی دیتا ہے
پرواز میں تھا امن کا معصوم پرندہسنتے ہیں کہ بے چارہ شجر تک نہیں پہنچا
جمہوریت کا درس اگر چاہتے ہیں آپکوئی بھی سایہ دار شجر دیکھ لیجئے
عجیب درد کا رشتہ تھا سب کے سب روئےشجر گرا تو پرندے تمام شب روئے
یہ انتقام ہے یا احتجاج ہے کیا ہےیہ لوگ دھوپ میں کیوں ہیں شجر کے ہوتے ہوئے
میں اک شجر کی طرح رہگزر میں ٹھہرا ہوںتھکن اتار کے تو کس طرف روانہ ہوا
تھکن بہت تھی مگر سایۂ شجر میں جمالؔمیں بیٹھتا تو مرا ہم سفر چلا جاتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books