aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shajar-e-jaa.n"
یہ کس لیے اے زمانہ تری کرے تقلیدشجرؔ کا رزق سخن کربلا سے آتا ہے
بچائیں آبرو جسموں کی بھیڑ میں کیسےہے کھولنی گرہ جاں مگر کہاں کھولیں
شہہ دل کو مل گئی ہے پھر ان کی نگاہ سےپھر شوق ڈھونڈھتا ہے دل و جاں نئے نئے
ہو گئے رام جو تم غیر سے اے جان جہاںجل رہی ہے دل پر نور کی لنکا دیکھو
درد دل اور جان لیوا پرسشیںایک بیماری کی سو بیماریاں
مجنوں سے یہ کہنا کہ مرے شہر میں آ جائےوحشت کے لیے ایک بیابان ابھی ہے
سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرےہزارہا شجر سایہ دار راہ میں ہے
اک یہ بھی تو انداز علاج غم جاں ہےاے چارہ گرو درد بڑھا کیوں نہیں دیتے
اشک غم عقدہ کشائے خلش جاں نکلاجس کو دشوار میں سمجھا تھا وہ آساں نکلا
معنئ جاودان جاں کچھ بھی نہیں مگر زیاںسارے کلیم ہیں زبوں سارا کلام رنج ہے
عشاق جاں بکف کھڑے ہیں تیرے آس پاساے دل ربائے غارت جاں اپنے فن میں آ
ثابت ہوا سکون دل و جاں کہیں نہیںرشتوں میں ڈھونڈھتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی
وہی کیفیت چشم و دل و جاں ہے اقبالؔنہ کوئی ربط بنا اور نہ رشتہ ٹوٹا
خاک تھی اور جسم و جاں کہتے رہےچند اینٹوں کو مکاں کہتے رہے
پوچھ نہ وصل کا حساب حال ہے اب بہت خرابرشتۂ جسم و جاں کے بیچ جسم حرام ہو گیا
عذاب وحشت جاں کا صلہ نہ مانگے کوئینئے سفر کے لیے راستہ نہ مانگے کوئی
وہ بزم سے نکال کے کہتے ہیں اے ظہیرؔجاؤ مگر قریب رگ جاں رہا کرو
حصول منزل جاں کا ہنر نہیں آیاوہ روشنی تھی کہ کچھ بھی نظر نہیں آیا
قید آوارگیٔ جاں ہی بہت ہے مجھ کوایک دیوار مری روح کے اندر نہ بنا
ایک پتا شجر عمر سے لو اور گرالوگ کہتے ہیں مبارک ہو نیا سال تمہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books