aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shakl"
بستی میں اپنی ہندو مسلماں جو بس گئےانساں کی شکل دیکھنے کو ہم ترس گئے
دنیا نے تجربات و حوادث کی شکل میںجو کچھ مجھے دیا ہے وہ لوٹا رہا ہوں میں
اب اس کی شکل بھی مشکل سے یاد آتی ہےوہ جس کے نام سے ہوتے نہ تھے جدا مرے لب
بھول گئی وہ شکل بھی آخرکب تک یاد کوئی رہتا ہے
چاند سی شکل جو اللہ نے دی تھی تم کوکاش روشن مری قسمت کا ستارا کرتے
شکل انسان کی ہو چال بھی انسان کی ہویوں بھی آتی ہے قیامت مجھے معلوم نہ تھا
اک شکل ہمیں پھر بھائی ہے اک صورت دل میں سمائی ہےہم آج بہت سرشار سہی پر اگلا موڑ جدائی ہے
آنکھوں میں تیری دیکھ رہا ہوں میں اپنی شکلیہ کوئی واہمہ یہ کوئی خواب تو نہیں
دلی کے نہ تھے کوچے اوراق مصور تھےجو شکل نظر آئی تصویر نظر آئی
زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری غالبؔہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے
آئنے میں کہیں گم ہو گئی صورت میریمجھ سے ملتی ہی نہیں شکل و شباہت میری
دلہن کی مہندی جیسی ہے اردو زباں کی شکلخوشبو بکھیرتا ہے عبارت کا حرف حرف
تم جو آئے ہو تو شکل در و دیوار ہے اورکتنی رنگین مری شام ہوئی جاتی ہے
چلو کہیں پہ تعلق کی کوئی شکل تو ہوکسی کے دل میں کسی کی کمی غنیمت ہے
تعلق کرچیوں کی شکل میں بکھرا تو ہے پھر بھیشکستہ آئینوں کو جوڑ دینا چاہتے ہیں ہم
دل جو ٹوٹے گا تو اک طرفہ چراغاں ہوگاکتنے آئینوں میں وہ شکل دکھائی دے گی
کیا شکل ہے وصل میں کسی کیتصویر ہیں اپنی بے بسی کی
اب دل کی یہ شکل ہو گئی ہےجیسے کوئی چیز کھو گئی ہے
مرا وجود حقیقت مرا عدم دھوکافنا کی شکل میں سرچشمۂ بقا ہوں میں
تو نے دیکھا نہیں اک شخص کے جانے سے سلیمؔاس بھرے شہر کی جو شکل ہوئی ہے مجھ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books