aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shakra"
کوئی ہم دم نہ رہا کوئی سہارا نہ رہاہم کسی کے نہ رہے کوئی ہمارا نہ رہا
اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کرہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق
حقیقی اور مجازی شاعری میں فرق یہ پایاکہ وہ جامے سے باہر ہے یہ پاجامے سے باہر ہے
کچھ تو تنہائی کی راتوں میں سہارا ہوتاتم نہ ہوتے نہ سہی ذکر تمہارا ہوتا
بال اپنے بڑھاتے ہیں کس واسطے دیوانےکیا شہر محبت میں حجام نہیں ہوتا
کچھ یادگار شہر ستم گر ہی لے چلیںآئے ہیں اس گلی میں تو پتھر ہی لے چلیں
میں تنکوں کا دامن پکڑتا نہیں ہوںمحبت میں ڈوبا تو کیسا سہارا
اس شہر بے چراغ میں جائے گی تو کہاںآ اے شب فراق تجھے گھر ہی لے چلیں
میرے لئے جینے کا سہارا ہے ابھی تکوہ عہد تمنا کہ تمہیں یاد نہ ہوگا
وہ خوش ہوا کہ اس کو خسارا نہیں ہوامیں رو رہا تھا میرا سہارا چلا گیا
بنت حوا ہوں میں یہ مرا جرم ہےاور پھر شاعری تو کڑا جرم ہے
آج کی رات دوالی ہے دیے روشن ہیںآج کی رات یہ لگتا ہے میں سو سکتا ہوں
اٹھتے ہوؤں کو سب نے سہارا دیا کلیمؔگرتے ہوئے غریب سنبھالے کہاں گئے
جو دکھ رہا اسی کے اندر جو ان دکھا ہے وہ شاعری ہےجو کہہ سکا تھا وہ کہہ چکا ہوں جو رہ گیا ہے وہ شاعری ہے
کسی کی یاد منانے میں عید گزرے گیسو شہر دل میں بہت دور تک اداسی ہے
اے دوست محبت کے صدمے تنہا ہی اٹھانے پڑتے ہیںرہبر تو فقط اس رستے میں دو گام سہارا دیتے ہیں
کیسے کسی کی یاد ہمیں زندہ رکھتی ہےایک خیال سہارا کیسے ہو سکتا ہے
جانے کتنے لوگ شامل تھے مری تخلیق میںمیں تو بس الفاظ میں تھا شاعری میں کون تھا
سخت سردی میں ٹھٹھرتی ہے بہت روح مریجسم یار آ کہ بچاری کو سہارا مل جائے
اک گھر بھی سلامت نہیں اب شہر وفا میںتو آگ لگانے کو کدھر جائے ہے پیارے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books