aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shalgam"
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کےوہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
کہوں کس سے میں کہ کیا ہے شب غم بری بلا ہےمجھے کیا برا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا
ان اندھیروں سے پرے اس شب غم سے آگےاک نئی صبح بھی ہے شام الم سے آگے
آدھی سے زیادہ شب غم کاٹ چکا ہوںاب بھی اگر آ جاؤ تو یہ رات بڑی ہے
سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغفسو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں
بہلا نہ دل نہ تیرگیٔ شام غم گئییہ جانتا تو آگ لگاتا نہ گھر کو میں
شام غم کروٹ بدلتا ہی نہیںوقت بھی خوددار ہے تیرے بغیر
ہر شب غم کی سحر ہو یہ ضروری ہے مگرسب کی تابندہ سحر ہو یہ ضروری تو نہیں
چاند بھی نکلا ستارے بھی برابر نکلےمجھ سے اچھے تو شب غم کے مقدر نکلے
میرے نالوں میں اثر ہو یہ ضروری تو نہیںہر شب غم کی سحر ہو یہ ضروری تو نہیں
یا الہ آباد میں رہیے جہاں سنگم بھی ہویا بنارس میں جہاں ہر گھاٹ پر سیلاب ہے
عیش ہی عیش ہے نہ سب غم ہےزندگی اک حسین سنگم ہے
دشت ہستی میں شب غم کی سحر کرنے کوہجر والوں نے لیا رخت سفر سناٹا
مجھ سے ملنے شب غم اور تو کون آئے گامیرا سایہ ہے جو دیوار پہ جم جائے گا
زور سے سانس جو لیتا ہوں تو اکثر شب غمدل کی آواز عجب درد بھری آتی ہے
اجل بھی ٹل گئی دیکھی گئی حالت نہ آنکھوں سےشب غم میں مصیبت سی مصیبت ہم نے جھیلی ہے
شام غم میں نے جو پوچھا مرا غم خوار ہے کوناک غزل میرؔ کے دیوان سے باہر آئی
تجھ سے حجاب کیا مگر اے ہم نشیں نہ پوچھاس درد ہجر کو جو شب غم اٹھا نہیں
آج بھی شام غم! اداس نہ ہومانگ کر میں چراغ لاتا ہوں
بہت طویل شب غم ہے کیا کیا جائےامید صبح بہت کم ہے کیا کیا جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books