aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shariq"
اپنے جلنے میں کسی کو نہیں کرتے ہیں شریکرات ہو جائے تو ہم شمع بجھا دیتے ہیں
بکھری ہوئی وہ زلف اشاروں میں کہہ گئیمیں بھی شریک ہوں ترے حال تباہ میں
ایک محفل میں کئی محفلیں ہوتی ہیں شریکجس کو بھی پاس سے دیکھو گے اکیلا ہوگا
گھر میں خود کو قید تو میں نے آج کیا ہےتب بھی تنہا تھا جب محفل محفل تھا میں
رات تھی جب تمہارا شہر آیاپھر بھی کھڑکی تو میں نے کھول ہی لی
رستہ میں مل گیا تو شریک سفر نہ جانجو چھاؤں مہرباں ہو اسے اپنا گھر نہ جان
وہ بات سوچ کے میں جس کو مدتوں جیتابچھڑتے وقت بتانے کی کیا ضرورت تھی
اب مجھے کون جیت سکتا ہےتو مرے دل کا آخری ڈر تھا
عجیب شے ہے تصور کی کار فرمائیہزار محفل رنگیں شریک تنہائی
کون کہے معصوم ہمارا بچپن تھاکھیل میں بھی تو آدھا آدھا آنگن تھا
کون تھا وہ جس نے یہ حال کیا ہے میراکس کو اتنی آسانی سے حاصل تھا میں
ہیں اب اس فکر میں ڈوبے ہوئے ہماسے کیسے لگے روتے ہوئے ہم
کیسے ٹکڑوں میں اسے کر لوں قبولجو مرا سارے کا سارا تھا کبھی
ایک کرن بس روشنیوں میں شریک نہیں ہوتیدل کے بجھنے سے دنیا تاریک نہیں ہوتی
سب آسان ہوا جاتا ہےمشکل وقت تو اب آیا ہے
کہاں سوچا تھا میں نے بزم آرائی سے پہلےیہ میری آخری محفل ہے تنہائی سے پہلے
کچھ اس طرح شریک تری انجمن میں ہوںمحسوس ہو رہی ہے خود اپنی کمی مجھے
ساری دنیا سے لڑے جس کے لیےایک دن اس سے بھی جھگڑا کر لیا
جھوٹ پر اس کے بھروسا کر لیادھوپ اتنی تھی کہ سایا کر لیا
فاصلہ رکھ کے بھی کیا حاصل ہواآج بھی اس کا ہی کہلاتا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books