aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shefte"
اظہار عشق اس سے نہ کرنا تھا شیفتہؔیہ کیا کیا کہ دوست کو دشمن بنا دیا
ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کامبد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا
فسانے یوں تو محبت کے سچ ہیں پر کچھ کچھبڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لیے
جس لب کے غیر بوسے لیں اس لب سے شیفتہؔکمبخت گالیاں بھی نہیں میرے واسطے
اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایتدامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ
شاید اسی کا نام محبت ہے شیفتہؔاک آگ سی ہے سینے کے اندر لگی ہوئی
بے عذر وہ کر لیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کریہ اہل مروت ہیں تقاضا نہ کریں گے
حالیؔ سخن میں شیفتہؔ سے مستفید ہےغالبؔ کا معتقد ہے مقلد ہے میرؔ کا
ہزار دام سے نکلا ہوں ایک جنبش میںجسے غرور ہو آئے کرے شکار مجھے
کس لیے لطف کی باتیں ہیں پھرکیا کوئی اور ستم یاد آیا
سبھی زندگی پہ فریفتہ کوئی موت پر نہیں شیفتہسبھی سود خور تو ہو گئے ہیں کوئی پٹھان نہیں رہا
اڑتی سی شیفتہؔ کی خبر کچھ سنی ہے آجلیکن خدا کرے یہ خبر معتبر نہ ہو
کس تجاہل سے وہ کہتا ہے کہاں رہتے ہوتیرے کوچے میں ستم گار ترے کوچے میں
آشفتہ خاطری وہ بلا ہے کہ شیفتہؔطاعت میں کچھ مزہ ہے نہ لذت گناہ میں
اے تاب برق تھوڑی سی تکلیف اور بھیکچھ رہ گئے ہیں خار و خس آشیاں ہنوز
دل بد خو کی کسی طرح رعونت کم ہوچاہتا ہوں وہ صنم جس میں محبت کم ہو
شیریں کے شیفتہ ہوئے پرویز و کوہ کنشاعر ہوں میں یہ کہتا ہوں مضمون لڑ گیا
کیبل پہ ایک شیف سے جلدی میں سیکھ کرلائی وہ شملہ مرچ کا حلوہ مرے لیے
شب وصل کی بھی چین سے کیونکر بسر کریںجب یوں نگاہبانی مرغ سحر کریں
ہمیشہ شیفتہ رکھتے ہیں اپنے حسن قدرت کاخود اس کی روح ہو جاتے ہیں جس کا تن بناتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books