aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shiddat"
ایسا نہیں کہ ان سے محبت نہیں رہیجذبات میں وہ پہلی سی شدت نہیں رہی
کچھ درد کی شدت ہے کچھ پاس محبت ہےہم آہ تو کرتے ہیں فریاد نہیں کرتے
شدت تشنگی میں بھی غیرت مے کشی رہیاس نے جو پھیر لی نظر میں نے بھی جام رکھ دیا
گرمیٔ شدت جذبات بتا دیتا ہےدل تو بھولی ہوئی ہر بات بتا دیتا ہے
وہ مجبوری موت ہے جس میں کاسے کو بنیاد ملےپیاس کی شدت جب بڑھتی ہے ڈر لگتا ہے پانی سے
ساقی مرے خلوص کی شدت کو دیکھناپھر آ گیا ہوں گردش دوراں کو ٹال کر
تیری چاہت کی ہے اتنی شدتپا لیا تجھ کو تو مر جاؤں گا
ایسا نہیں کہ ان سے محبت نہ ہو مگرپہلے سا جوش پہلے سی شدت نہیں رہی
گو مجھے احساس تنہائی رہا شدت کے ساتھکاٹ دی آدھی صدی ایک اجنبی عورت کے ساتھ
تمہاری یاد کی شدت میں بہنے والا اشکزمیں میں بو دیا جائے تو آنکھ اگ آئے
طعنۂ نشہ نہ دو سب کو کہ کچھ سوختہ جاںشدت تشنہ لبی سے بھی بہک جاتے ہیں
احساس بڑھا دیتا ہے ہر درد کی شدتمحسوس کرو گے تو کسک اور بڑھے گی
شدت شوق میں کچھ اتنا اسے یاد کیاآئینہ توڑ کے تصویر نکل آئی ہے
مجھ کو لگتا ہے گھڑی جس نے بنائی ہوگیانتظار اس کو بھی شدت سے کسی کا ہوگا
کوئی بھروسہ نہیں ابر کے برسنے کابڑھے گی پیاس کی شدت نہ آسماں دیکھو
بہت غرور تھا سورج کو اپنی شدت پرسو ایک پل ہی سہی بادلوں سے ہار گیا
اک دوسرے سے خوف کی شدت تھی اس قدرکل رات اپنے آپ سے میں خود لپٹ گیا
کیا بتاؤں کہ کتنی شدت سےتم سے ملنے کو چاہتا ہے جی
اک دن دکھ کی شدت کم پڑ جاتی ہےکیسی بھی ہو وحشت کم پڑ جاتی ہے
یاد کرنے کی وہ شدت کھو گئی جانے کہاںاب کسی کو ہچکیاں بھی دیر تک آتی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books