aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shii.o.n"
چبھن یہ پیٹھ میں کیسی ہے مڑ کے دیکھ تو لےکہیں کوئی تجھے پیچھے سے دیکھتا ہوگا
گلی کے موڑ سے گھر تک اندھیرا کیوں ہے نظامؔچراغ یاد کا اس نے بجھا دیا ہوگا
تو اکیلا ہے بند ہے کمرااب تو چہرا اتار کر رکھ دے
منظر کو کسی طرح بدلنے کی دعا دےدے رات کی ٹھنڈک کو پگھلنے کی دعا دے
دوستی عشق اور وفاداریسخت جاں میں بھی نرم گوشے ہیں
جن سے اندھیری راتوں میں جل جاتے تھے دیےکتنے حسین لوگ تھے کیا جانے کیا ہوئے
یاد اور یاد کو بھلانے میںعمر کی فصل کٹ گئی دیکھو
کہاں جاتی ہیں بارش کی دعائیںشجر پر ایک بھی پتہ نہیں ہے
مجھ کو سادات کی نسبت کے سبب میرے خداعاجزی دینا تکبر کی ادا مت دینا
اپنی پہچان بھیڑ میں کھو کرخود کو کمروں میں ڈھونڈتے ہیں لوگ
کوئی دعا کبھی تو ہماری قبول کرورنہ کہیں گے لوگ دعا سے اثر گیا
آرزو تھی ایک دن تجھ سے ملوںمل گیا تو سوچتا ہوں کیا کروں
ظلم تو بے زبان ہے لیکنزخم کو تو زبان کب دے گا
اپنے افسانے کی شہرت اسے منظور نہ تھیاس نے کردار بدل کر مرا قصہ لکھا
نکلے کبھی نہ گھر سے مگر اس کے باوجوداپنی تمام عمر سفر میں گزر گئی
برسوں سے گھومتا ہے اسی طرح رات دنلیکن زمین ملتی نہیں آسمان کو
دروازہ کوئی گھر سے نکلنے کے لئے دےبے خوف کوئی راستہ چلنے کے لیے دے
آنکھیں کہیں دماغ کہیں دست و پا کہیںرستوں کی بھیڑ بھاڑ میں دنیا بکھر گئی
یادوں کی رت کے آتے ہی سب ہو گئے ہرےہم تو سمجھ رہے تھے سبھی زخم بھر گئے
بیچ کا بڑھتا ہوا ہر فاصلہ لے جائے گاایک طوفاں آئے گا سب کچھ بہا لے جائے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books