aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shiimaa"
اپنے جلنے میں کسی کو نہیں کرتے ہیں شریکرات ہو جائے تو ہم شمع بجھا دیتے ہیں
ہزار شمع فروزاں ہو روشنی کے لیےنظر نہیں تو اندھیرا ہے آدمی کے لیے
اے شمع تجھ پہ رات یہ بھاری ہے جس طرحمیں نے تمام عمر گزاری ہے اس طرح
ہوا خفا تھی مگر اتنی سنگ دل بھی نہ تھیہمیں کو شمع جلانے کا حوصلہ نہ ہوا
رخ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیںادھر جاتا ہے دیکھیں یا ادھر پروانہ آتا ہے
یہ انتظار نہیں شمع ہے رفاقت کیاس انتظار سے تنہائی خوبصورت ہے
خود اپنے آپ سے ملنے کی خاطرابھی کوسوں مجھے چلنا پڑے گا
زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیمؔبجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا
آپ آئے ہیں سو اب گھر میں اجالا ہے بہتکہیے جلتی رہے یا شمع بجھا دی جائے
ہوتی کہاں ہے دل سے جدا دل کی آرزوجاتا کہاں ہے شمع کو پروانہ چھوڑ کر
بجھ گئی شمع کی لو تیرے دوپٹے سے تو کیااپنی مسکان سے محفل کو منور کر دے
دن اندھیروں کی طلب میں گزرارات کو شمع جلا دی ہم نے
اے شمع تیری عمر طبیعی ہے ایک راتہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے
تو کہیں ہو دل دیوانہ وہاں پہنچے گاشمع ہوگی جہاں پروانہ وہاں پہنچے گا
شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھااپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
غم ہستی کا اسدؔ کس سے ہو جز مرگ علاجشمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہوتے تک
صبح کو کھل جائے گا دونوں میں کیا یارانہ ہےشمع پروانہ کی ہے یا شمع کا پروانہ ہے
پروانوں کا تو حشر جو ہونا تھا ہو چکاگزری ہے رات شمع پہ کیا دیکھتے چلیں
شمع معشوقوں کو سکھلاتی ہے طرز عاشقیجل کے پروانے سے پہلے بجھ کے پروانے کے بعد
دوستی بندگی وفا و خلوصہم یہ شمع جلانا بھول گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books