aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shole"
آسماں ایسا بھی کیا خطرہ تھا دل کی آگ سےاتنی بارش ایک شعلے کو بجھانے کے لیے
چاروں طرف ہیں شعلے ہمسائے جل رہے ہیںمیں گھر میں بیٹھا بیٹھا بس ہاتھ مل رہا ہوں
بڑے دلچسپ وعدے تھے بڑے رنگین دھوکے تھےگلوں کی آرزو میں زندگی شعلے اٹھا لائی
کوئی آنکھوں کے شعلے پونچھنے والا نہیں ہوگاظفرؔ صاحب یہ گیلی آستیں ہی کام آئے گی
انگ انگ سے رنگ رنگ کے پھول برستے دیکھے کونرنگ رنگ سے شعلے برسے کیسے برسے سوچے کون
آہوں کے شعلے جس جا اٹھتے تھے میرؔ سے شبواں جا کے صبح دیکھا مشت غبار پایا
کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوتجس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے
عشق کے شعلے کو بھڑکاؤ کہ کچھ رات کٹےدل کے انگارے کو دہکاؤ کہ کچھ رات کٹے
شکر کو شکوۂ جفا سمجھےکیا کہا میں نے آپ کیا سمجھے
آج کچھ ایسے شعلے بھڑکے بارش کے ہر قطرے سےدھوپ پناہیں مانگ رہی ہے بھیگے ہوئے درختوں میں
کتنی گھٹائیں آئیں برس کر گزر گئیںشعلہ ہمارے دل کا بجھایا نہ جا سکا
عید کو بھی وہ نہیں ملتے ہیں مجھ سے نہ ملیںاک برس دن کی ملاقات ہے یہ بھی نہ سہی
میرا شور غرقابی ختم ہو گیا آخراور رہ گیا باقی صرف شور دریا کا
دل سے باہر نکل آنا مری مجبوری ہےمیں تو اس شور قیامت میں نہیں رہ سکتا
اس کے رخسار پر کہاں ہے زلفشعلۂ حسن کا دھواں ہے زلف
سرد جھونکوں سے بھڑکتے ہیں بدن میں شعلےجان لے لے گی یہ برسات قریب آ جاؤ
ہم کہ شعلہ بھی ہیں اور شبنم بھیتو نے کس رنگ میں دیکھا ہم کو
رات مجلس میں ترے حسن کے شعلے کے حضورشمع کے منہ پہ جو دیکھا تو کہیں نور نہ تھا
اس شور تلاطم میں کوئی کس کو پکارےکانوں میں یہاں اپنی صدا تک نہیں آتی
سوداؔ کی جو بالیں پہ گیا شور قیامتخدام ادب بولے ابھی آنکھ لگی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books