aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shunuud"
کوئی تو سود چکائے کوئی تو ذمہ لےاس انقلاب کا جو آج تک ادھار سا ہے
تجھے مناؤں کہ اپنی انا کی بات سنوںالجھ رہا ہے مرے فیصلوں کا ریشم پھر
ادا ہوا نہ قرض اور وجود ختم ہو گیامیں زندگی کا دیتے دیتے سود ختم ہو گیا
بڑی تلاش سے ملتی ہے زندگی اے دوستقضا کی طرح پتا پوچھتی نہیں آتی
تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتےورنہ ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے
جمع ہم نے کیا ہے غم دل میںاس کا اب سود کھائے جائیں گے
اک عجب آمد و شد ہے کہ نہ ماضی ہے نہ حالجونؔ برپا کئی نسلوں کا سفر ہے مجھ میں
آتی ہے دھار ان کے کرم سے شعور میںدشمن ملے ہیں دوست سے بہتر کبھی کبھی
تو میرے سجدوں کی لاج رکھ لے شعور سجدہ نہیں ہے مجھ کویہ سر ترے آستاں سے پہلے کسی کے آگے جھکا نہیں ہے
شعورؔ صرف ارادے سے کچھ نہیں ہوتاعمل ہے شرط ارادے سبھی کے ہوتے ہیں
عشق تو ہر شخص کرتا ہے شعورؔتم نے اپنا حال یہ کیا کر لیا
فنا ہی کا ہے بقا نام دوسرا انجمؔنفس کی آمد و شد موت کا ترانہ ہے
تمنا جو نہ رکھتا ہو جھکائے وہ نظر کس سےاسے شادی و غم کس کا اسے سود و ضرر کس سے
اگر شعور نہ ہو تو بہشت ہے دنیابڑے عذاب میں گزری ہے آگہی کے ساتھ
دوست کہتا ہوں تمہیں شاعر نہیں کہتا شعورؔدوستی اپنی جگہ ہے شاعری اپنی جگہ
آدمی کے لیے رونا ہے بڑی بات شعورؔہنس تو سکتے ہیں سب انسان ہنسی میں کیا ہے
شعورؔ خود کو ذہین آدمی سمجھتے ہیںیہ سادگی ہے تو واللہ انتہا کی ہے
بہیں نہ آنکھ سے آنسو تو نغمگی بے سودکھلیں نہ پھول تو رنگینئ فغاں کیا ہے
شکیلؔ اس درجہ مایوسی شروع عشق میں کیسیابھی تو اور ہونا ہے خراب آہستہ آہستہ
نہ بات دل کی سنوں میں نہ دل سنے میرییہ سرد جنگ ہے اپنے ہی اک مشیر کے ساتھ
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books