aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shusta"
شستہ زباں شگفتہ بیاں ہونٹھ گلفشاںساری ہیں تجھ میں خوبیاں اردو زبان کی
آصف الدولۂ مرحوم وہ تھا شستہ مزاججس کے گل زار میں پڑتا تھا صبا سے دھبا
تمہارا دل مرے دل کے برابر ہو نہیں سکتاوہ شیشہ ہو نہیں سکتا یہ پتھر ہو نہیں سکتا
کب وہ سنتا ہے کہانی میریاور پھر وہ بھی زبانی میری
میں سوچتا ہوں بہت زندگی کے بارے میںیہ زندگی بھی مجھے سوچ کر نہ رہ جائے
میں بولتا گیا ہوں وہ سنتا رہا خاموشایسے بھی میری ہار ہوئی ہے کبھی کبھی
یا تو جو نافہم ہیں وہ بولتے ہیں ان دنوںیا جنہیں خاموش رہنے کی سزا معلوم ہے
میری خاموشیوں میں لرزاں ہےمیرے نالوں کی گم شدہ آواز
بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھاہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا
شیشہ ٹوٹے غل مچ جائےدل ٹوٹے آواز نہ آئے
وہ چیز کہتے ہیں فردوس گم شدہ جس کوکبھی کبھی تری آنکھوں میں پائی جاتی ہے
اظہار عشق اس سے نہ کرنا تھا شیفتہؔیہ کیا کیا کہ دوست کو دشمن بنا دیا
ہزار رنگ میں ممکن ہے درد کا اظہارترے فراق میں مرنا ہی کیا ضروری ہے
تیری آنکھوں کے لیے اتنی سزا کافی ہےآج کی رات مجھے خواب میں روتا ہوا دیکھ
میں یوں ہی نہیں اپنی حفاظت میں لگا ہوںمجھ میں کہیں لگتا ہے کہ رکھا ہوا تو ہے
آپ ادھر آئے ادھر دین اور ایمان گئےعید کا چاند نظر آیا تو رمضان گئے
سنتا ہوں کہ تجھ کو بھی زمانے سے گلہ ہےمجھ کو بھی یہ دنیا نہیں راس آئی ادھر آ
گھر میں بے چینی ہو تو اگلے سفر کی سوچناپھر سفر ناکام ہو جائے تو گھر کی سوچنا
ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کامبد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا
شجاعؔ وہ خیریت پوچھیں تو حیرت میں نہ پڑ جاناپریشاں کرنے والے خیر خواہوں میں بھی ہوتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books