aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "siko.d"
ہمیں دیکھو ہمارے پاس بیٹھو ہم سے کچھ سیکھوہمیں نے پیار مانگا تھا ہمیں نے داغ پائے ہیں
خدا نے نیک صورت دی تو سیکھو نیک باتیں بھیبرے ہوتے ہو اچھے ہو کے یہ کیا بد زبانی ہے
محبت بانٹنا سیکھو محبت ہے عطا رب کیمحبت بانٹنے والے طویل العمر ہوتے ہیں
اپنی مٹی ہی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھوسنگ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے
محبت کے آداب سیکھو ذرااسے جان کہہ کر پکارا کرو
مے کشی کے بھی کچھ آداب برتنا سیکھوہاتھ میں اپنے اگر جام لیا ہے تم نے
اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھوتم پہ مرتے ہیں تو کیا مار ہی ڈالو گے ہمیں
کسی درخت سے سیکھو سلیقہ جینے کاجو دھوپ چھاؤں سے رشتہ بنائے رہتا ہے
ہم سے آداب جینے کے سیکھوہم بزرگوں میں بیٹھے بہت ہیں
جانے کتنی بار سکوں کو گنا کرتے تھے ہمنوٹ کی گڈی نے ہم سے ریز گاری چھین لی
ایسا ہے کہ سکوں کی طرح ملک سخن میںجاری کوئی اک یاد پرانی کریں ہم بھی
پوچھی جو اس کی وجہ تو کہنے لگے جنابسردی بہت شدید تھی مصرعہ سکڑ گیا
خطوط آگ میں جلتے ہیں اور سیخوں پرکسی کا دل تو جگر ہے کسی پرندے کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books