aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "silaa"
آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیںہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سواراحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
آدمی جان کے کھاتا ہے محبت میں فریبخود فریبی ہی محبت کا صلہ ہو جیسے
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفنزندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے
یہ کیا کہ تم نے جفا سے بھی ہاتھ کھینچ لیامری وفاؤں کا کچھ تو صلہ دیا ہوتا
ہم سے پوچھو نہ دوستی کا صلادشمنوں کا بھی دل ہلا دے گا
جان ہم کار محبت کا صلہ چاہتے تھےدل سادہ کوئی مزدور ہے اجرت کیسی
اس کو ناقدریٔ عالم کا صلہ کہتے ہیںمر چکے ہم تو زمانے نے بہت یاد کیا
اس نئے سال کے سواگت کے لیے پہلے سےہم نے پوشاک اداسی کی سلا کے رکھ لی
عمر بھر کی نوا گری کا صلہاے خدا کوئی ہم نوا ہی دے
یہ حال مرا میری محبت کا صلہ ہےجو اپنے ہی دامن سے بجھا ہو وہ دیا ہوں
تمہیں تو اپنی جفاؤں کی خوب داد ملیمری وفاؤں کا مجھ کو کوئی صلہ نہ ملا
اے خاک وطن اب تو وفاؤں کا صلا دےمیں ٹوٹتی سانسوں کی فصیلوں پہ کھڑا ہوں
گرمیٔ حسن کی مدحت کا صلا لیتے ہیںمشعلیں آپ کے سائے سے جلا لیتے ہیں
خدا! صلہ دے دعا کا، محبتوں کے خداخدا! کسی نے کسی کے لیے دعا کی تھی
صلہ دیا ہے محبت کا تم نے یہ کیسامسرتوں میں بھی رونے لگی ہیں اب آنکھیں
وصل کا گل نہ سہی ہجر کا کانٹا ہی سہیکچھ نہ کچھ تو مری وحشت کا صلہ دے مجھ کو
خواب جو دیکھے نہ تھے ان کی سزا تو مل گئیبارہا دیکھا جنہیں ان کا صلہ ملتا نہیں
تو کچھ تو مرے ضبط محبت کا صلہ دےہنگام فناؔ دیدۂ پر نم کی طرح آ
مجھ کو درویش سمجھنے والاخوش گمانی کا صلا چاہتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books