aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "silsila"
وہ ایک عکس کہ پل بھر نظر میں ٹھہرا تھاتمام عمر کا اب سلسلہ ہے میرے لیے
زندگی اک حادثہ ہے اور کیسا حادثہموت سے بھی ختم جس کا سلسلہ ہوتا نہیں
اک سلسلہ ہوس کا ہے انساں کی زندگیاس ایک مشت خاک کو غم دو جہاں کے ہیں
اس سے ہر دم معاملہ ہے مگردرمیاں کوئی سلسلہ ہی نہیں
کبھی کبھی تو کسی اجنبی کے ملنے پربہت پرانا کوئی سلسلہ نکلتا ہے
وہ کیا منزل جہاں سے راستے آگے نکل جائیںسو اب پھر اک سفر کا سلسلہ کرنا پڑے گا
چلا تھا میں تو سمندر کی تشنگی لے کرملا یہ کیسا سرابوں کا سلسلہ مجھ کو
سفر کا ایک نیا سلسلہ بنانا ہےاب آسمان تلک راستہ بنانا ہے
کبھی زیادہ کبھی کم رہا ہے آنکھوں میںلہو کا سلسلہ پیہم رہا ہے آنکھوں میں
قائم ہے اب بھی میری وفاؤں کا سلسلہاک سلسلہ ہے ان کی جفاؤں کا سلسلہ
اب ان دریچوں پہ گہرے دبیز پردے ہیںوہ تانک جھانک کا معصوم سلسلہ بھی گیا
کسی کے ہو رہو اچھی نہیں یہ آزادیکسی کی زلف سے لازم ہے سلسلہ دل کا
کرتا کچھ اور ہے وہ دکھاتا کچھ اور ہےدراصل سلسلہ پس پردہ کچھ اور ہے
اللہ رے تیرے سلسلۂ زلف کی کششجاتا ہے جی ادھر ہی کھنچا کائنات کا
کٹتا کہاں طویل تھا راتوں کا سلسلہسورج مری نگاہ کی سچائیوں میں تھا
تجھے کیا خبر مرے بے خبر مرا سلسلہ کوئی اور ہےجو مجھی کو مجھ سے بہم کرے وہ گریز پا کوئی اور ہے
ہمیں ہماری انائیں تباہ کر دیں گیمکالمے کا اگر سلسلہ نہیں کرتے
پہنچ ہی جائے گا یہ ہاتھ تیری زلفوں تکیوں ہی جنوں کا اگر سلسلہ دراز رہا
وہ آئے جاتا ہے کب سے پر آ نہیں جاتاوہی صدائے قدم کا ہے سلسلہ کہ جو تھا
سکوت ترک تعلق کا اک گراں لمحہبنا گیا ہے صداؤں کا سلسلہ مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books