aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "siltaa"
آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیںہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں
آدمی جان کے کھاتا ہے محبت میں فریبخود فریبی ہی محبت کا صلہ ہو جیسے
ایک سیتا کی رفاقت ہے تو سب کچھ پاس ہےزندگی کہتے ہیں جس کو رام کا بن باس ہے
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفنزندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے
یہ کیا کہ تم نے جفا سے بھی ہاتھ کھینچ لیامری وفاؤں کا کچھ تو صلہ دیا ہوتا
جو بھر بھی جائیں دل کے زخم دل ویسا نہیں رہتاکچھ ایسے چاک ہوتے ہیں جو جڑ کر بھی نہیں سلتے
ہم سے پوچھو نہ دوستی کا صلادشمنوں کا بھی دل ہلا دے گا
جان ہم کار محبت کا صلہ چاہتے تھےدل سادہ کوئی مزدور ہے اجرت کیسی
خود پہ یہ ظلم گوارا نہیں ہوگا ہم سےہم تو شعلوں سے نہ گزریں گے نہ سیتا سمجھیں
اس کو ناقدریٔ عالم کا صلہ کہتے ہیںمر چکے ہم تو زمانے نے بہت یاد کیا
اس نئے سال کے سواگت کے لیے پہلے سےہم نے پوشاک اداسی کی سلا کے رکھ لی
یہ حال مرا میری محبت کا صلہ ہےجو اپنے ہی دامن سے بجھا ہو وہ دیا ہوں
ہمیں ہیں موجب باب فصاحت حضرت شاعرؔزمانہ سیکھتا ہے ہم سے ہم وہ دلی والے ہیں
عمر بھر کی نوا گری کا صلہاے خدا کوئی ہم نوا ہی دے
تمہیں تو اپنی جفاؤں کی خوب داد ملیمری وفاؤں کا مجھ کو کوئی صلہ نہ ملا
میں نے لکھا ہے اسے مریم و سیتا کی طرحجسم کو اس کے اجنتا نہیں لکھا میں نے
اے خاک وطن اب تو وفاؤں کا صلا دےمیں ٹوٹتی سانسوں کی فصیلوں پہ کھڑا ہوں
گرمیٔ حسن کی مدحت کا صلا لیتے ہیںمشعلیں آپ کے سائے سے جلا لیتے ہیں
خدا! صلہ دے دعا کا، محبتوں کے خداخدا! کسی نے کسی کے لیے دعا کی تھی
صلہ دیا ہے محبت کا تم نے یہ کیسامسرتوں میں بھی رونے لگی ہیں اب آنکھیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books