aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "simran"
ترے ہی نام کی سمرن ہے مجھ کو اور تسبیحتو ہی ہے ورد ہر اک صبح و شام عاشق کا
اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لےدن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے
ان کی صورت دیکھ لی خوش ہو گئےان کی سیرت سے ہمیں کیا کام ہے
عورت کو سمجھتا تھا جو مردوں کا کھلونااس شخص کو داماد بھی ویسا ہی ملا ہے
پرانے سال کی ٹھٹھری ہوئی پرچھائیاں سمٹیںنئے دن کا نیا سورج افق پر اٹھتا آتا ہے
شاید یوں ہی سمٹ سکیں گھر کی ضرورتیںتنویرؔ ماں کے ہاتھ میں اپنی کمائی دے
سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلطخوشبو اڑی تو پھول فقط رنگ رہ گیا
مل مالک کے کتے بھی چربیلے ہیںلیکن مزدوروں کے چہرے پیلے ہیں
اس کی صورت کو دیکھتا ہوں میںمیری سیرت وہ دیکھتا ہی نہیں
اس نئے سال کے سواگت کے لیے پہلے سےہم نے پوشاک اداسی کی سلا کے رکھ لی
مجھ کو تو خیر خانہ بدوشی ہی راس تھیتیرے لیے مکان بنانا پڑا مجھے
تری صورت سے حسیں اور بھی مل جائیں گےجس میں سیرت بھی تری ہو وہ کہاں سے لاؤں
حسن صورت چند روز حسن سیرت مستقلاس سے خوش ہوتے ہیں لوگ اس سے خوش ہوتے ہیں دل
جو کر رہا ہے دوسروں کے ذہن کا علاجوہ شخص خود بہت بڑا ذہنی مریض ہے
اب تک مرے اعصاب پہ محنت ہے مسلطاب تک مرے کانوں میں مشینوں کی صدا ہے
رحیم و رام کی سمرن ہے شیخ و ہندو کودل اس کے نام کی رٹنا رٹے ہے کیا کیجے
سیرت کسی کی خوب ہے صورت کسی کی خوبکوئی ہمارے دل میں ہے کوئی نظر میں ہے
میں اپنے بچپنے میں چھو نہ پایا جن کھلونوں کوانہی کے واسطے اب میرا بیٹا بھی مچلتا ہے
دیہات کے وجود کو قصبہ نگل گیاقصبے کا جسم شہر کی بنیاد کھا گئی
سیرت کے ہم غلام ہیں صورت ہوئی تو کیاسرخ و سفید مٹی کی مورت ہوئی تو کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books