aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "so.e"
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
جب بھی دل کھول کے روئے ہوں گےلوگ آرام سے سوئے ہوں گے
یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگاابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخ رو کر کے
سوئے تو دل میں ایک جہاں جاگنے لگاجاگے تو اپنی آنکھ میں جالے تھے خواب کے
رات کیا سوئے کہ باقی عمر کی نیند اڑ گئیخواب کیا دیکھا کہ دھڑکا لگ گیا تعبیر کا
سوئے رہتے ہیں اوڑھ کر خود کواب ضرورت نہیں رضائی کی
اب ان کی خواب گاہوں میں کوئی آواز مت کرنابہت تھک ہار کر فٹ پاتھ پر مزدور سوئے ہیں
شک ان کو تھا کہ رات میں بوسہ نہ لے کوئیگالوں پہ رکھ کے سوئے کلائی تمام رات
شہر خوابوں کا سلگتا رہا اور شہر کے لوگبے خبر سوئے ہوئے اپنے مکانوں میں ملے
قبر میں راحت سے سوئے تھے نہ تھا محشر کا خوفبعض آئے اے مسیحا ہم ترے اعجاز سے
اے اہل وفا داد جفا کیوں نہیں دیتےسوئے ہوئے زخموں کو جگا کیوں نہیں دیتے
خواب گلیوں میں پھر رہے تھے اورلوگ اپنے گھروں میں سوئے تھے
بیخودؔ ضرور رات کو سوئے ہو پی کے تمیہ تو کہو نماز پڑھی یا قضا ہوئی
بہ زیر قصر گردوں کیا کوئی آرام سے سوئےیہ چھت ایسی پرانی ہے کہ شبنم سے ٹپکتی ہے
بستیوں والے تو خود اوڑھ کے پتے، سوئےدل آوارہ تجھے رات سنبھالا کس نے
دل میں سوئے سارے درد جگاتا ہےبن موسم کی بارش ایسا نوحہ ہے
اپنے سوئے ہوئے سورج کی خبر لے جا کراس کمیں گاہ میں کرنوں کو پکڑتا کیا ہے
جس خاک سے کہتے ہو وفا ہم نہیں کرتےسوئے ہیں اسی خاک میں سلطان ہزاروں
مری باتوں میں کیا معلوم کب سوئے وہ کب جاگےسرے سے اس لیے کہنی پڑی پھر داستاں مجھ کو
رات گزرے تو سفر پر نکلیںمجھ میں سوئے ہیں مسافر میرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books