aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "soche"
ٹوٹ سکتا ہے چھلک سکتا ہے چھن سکتا ہےاتنا سوچے تو کوئی جام اچھالے کیسے
دیکھ کر شاعر نے اس کو نکتۂ حکمت کہااور بے سوچے زمانہ نے اسے عورت کہا
شام ہوئی تو سورج سوچےسارا دن بے کار جلے تھے
انگ انگ سے رنگ رنگ کے پھول برستے دیکھے کونرنگ رنگ سے شعلے برسے کیسے برسے سوچے کون
کوئی خط وت نہیں پھاڑا کوئی تحفہ نہیں توڑاکہ وہ دیکھے تو خود سوچے کہ دل توڑا نہیں توڑا
بھیک دے کر نہ جانے کیا لیں گےاک بھکارن ڈری ڈری سوچے
گاڑی میں بھی گھر کو سوچے جاتا ہوںگاڑی آگے اور میں پیچھے جاتا ہوں
تمہاری آنکھوں کی توہین ہے ذرا سوچوتمہارا چاہنے والا شراب پیتا ہے
فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھاسامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
وہ نہ آئے گا ہمیں معلوم تھا اس شام بھیانتظار اس کا مگر کچھ سوچ کر کرتے رہے
راستہ سوچتے رہنے سے کدھر بنتا ہےسر میں سودا ہو تو دیوار میں در بنتا ہے
جس بھی فن کار کا شہکار ہو تماس نے صدیوں تمہیں سوچا ہوگا
میں سوچتا ہوں بہت زندگی کے بارے میںیہ زندگی بھی مجھے سوچ کر نہ رہ جائے
بارش شراب عرش ہے یہ سوچ کر عدمؔبارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا
یہ سوچ کے ماں باپ کی خدمت میں لگا ہوںاس پیڑ کا سایا مرے بچوں کو ملے گا
اپنے سامان کو باندھے ہوئے اس سوچ میں ہوںجو کہیں کے نہیں رہتے وہ کہاں جاتے ہیں
تمہیں جب روبرو دیکھا کریں گےیہ سوچا ہے بہت سوچا کریں گے
مجھ سے بچھڑ کے تو بھی تو روئے گا عمر بھریہ سوچ لے کہ میں بھی تری خواہشوں میں ہوں
زندگی کیا ہے آج اسے اے دوستسوچ لیں اور اداس ہو جائیں
کانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کے تنہائی میںمیرے چہرے پہ ترا نام نہ پڑھ لے کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books