aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sochne"
کٹی ہے عمر بس یہ سوچنے میںمرے بارے میں وہ کیا سوچتا ہے
سوچنے کی یہ بات ہے راہیؔسوچتے ہی رہے تو کیا ہوگا
وہ ایک دن جو تجھے سوچنے میں گزرا تھاتمام عمر اسی دن کی ترجمانی ہے
محبت نیک و بد کو سوچنے دے غیر ممکن ہےبڑھی جب بے خودی پھر کون ڈرتا ہے گناہوں سے
اک شخص تیری بزم سے خاموش اٹھ گیاشاید یہ بات تیرے لیے سوچنے کی تھی
پتا نہیں یہ تمنائے قرب کب جاگیمجھے تو صرف اسے سوچنے کی عادت تھی
کسی کے ساتھ گزارا ہوا وہ اک لمحہاگر میں سوچنے بیٹھوں تو زندگی کم ہے
ہمت والے پل میں بدل دیتے ہیں دنیا کوسوچنے والا دل تو بیٹھا سوچا کرتا ہے
رفاقتوں کو ذرا سوچنے کا موقع دوکہ اس کے بعد گھنے جنگلوں کا رستہ ہے
آخری لمحات میں کیا سوچنے لگتے ہو تمجیت کے نزدیک آ کر ہار جایا مت کرو
کوئی بھی شخص دنیا میں تمہیں چھوٹا نظر نہ آئےتم اپنے سوچنے کا دائرہ اتنا بڑا کر لو
جب بھی یہ سوچنے لگتا ہوں کہ کون اپنا ہےذہن میں آ کے کئی نام نکل جاتے ہیں
جو مرے سوچنے کی باتیں ہیںدوسرے سوچتے ہیں میرے لیے
آخر ترے سوال کا میں کیا جواب دوںاے میرے ہم خیال ذرا سوچنے تو دے
اے التفات یار مجھے سوچنے تو دےمرنے کا ہے مقام یا جینے کا محل
اس نے دو لفظ میں جو باتیں کہیں تھی مجھ سےاس کو میں سوچنے بیٹھوں تو زمانے لگ جائیں
تمہاری آنکھوں کی توہین ہے ذرا سوچوتمہارا چاہنے والا شراب پیتا ہے
سوچتا ہوں کہ اس کی یاد آخراب کسے رات بھر جگاتی ہے
فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھاسامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
وہ نہ آئے گا ہمیں معلوم تھا اس شام بھیانتظار اس کا مگر کچھ سوچ کر کرتے رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books