aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sofo.n"
تمہاری آنکھوں کی توہین ہے ذرا سوچوتمہارا چاہنے والا شراب پیتا ہے
سوچو تو سلوٹوں سے بھری ہے تمام روحدیکھو تو اک شکن بھی نہیں ہے لباس میں
کتنے دنوں کے پیاسے ہوں گے یارو سوچو توشبنم کا قطرہ بھی جن کو دریا لگتا ہے
کچھ وقت چاہتے تھے کہ سوچیں ترے لیےتو نے وہ وقت ہم کو زمانے نہیں دیا
فرصت کار فقط چار گھڑی ہے یارویہ نہ سوچو کی ابھی عمر پڑی ہے یارو
دیکھو تو ہر اک رنگ سے ملتا ہے مرا رنگسوچو تو ہر اک بات ہے اوروں سے جدا بھی
گہری سوچیں لمبے دن اور چھوٹی راتیںوقت سے پہلے دھوپ سروں پہ آ پہنچی
دیکھو تو لگتا ہے جیسے دیکھا تھاسوچو تو پھر نام نہیں یاد آتے ہیں
ہاں مجھے اردو ہے پنجابی سے بھی بڑھ کر عزیزشکر ہے انورؔ مری سوچیں علاقائی نہیں
ہم کو شاہوں کی عدالت سے توقع تو نہیںآپ کہتے ہیں تو زنجیر ہلا دیتے ہیں
یہ نہ سوچو کل کیا ہوکون کہے اس پل کیا ہو
شامل ہوں میں تیرے رتجگوں میںجاگوں بھی تو تیرے خواب سوچوں
پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھےنظر میں سبھوں کی خدا کر چلے
شاہوں کی بندگی میں سر بھی نہیں جھکایاتیرے لیے سراپا آداب ہو گئے ہم
کون دیتا ہے محبت کو پرستش کا مقامتم یہ انصاف سے سوچو تو دعا دو ہم کو
میں کسی دوسرے پہلو سے اسے کیوں سوچوںیوں بھی اچھا ہے وہ جیسا نظر آتا ہے مجھے
نہ بہلاوا نہ سمجھوتا جدائی سی جدائی ہےاداؔ سوچو تو خوشبو کا سفر آساں نہیں ہوتا
تابشؔ جو گزرتی ہی نہیں شام کی حد سےسوچیں تو وہیں رات سحر خیز بہت ہے
نہ سوچو ترک تعلق کے موڑ پر رک کرقدم بڑھاؤ کہ یہ حادثہ ضروری ہے
تمہیں یہ غم ہے کہ اب چٹھیاں نہیں آتیںہماری سوچو ہمیں ہچکیاں نہیں آتیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books