تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "sohbat"
شعر کے متعلقہ نتیجہ "sohbat"
شعر
بد کی صحبت میں مت بیٹھو اس کا ہے انجام برا
بد نہ بنے تو بد کہلائے بد اچھا بد نام برا
اسماعیل میرٹھی
شعر
وہ ناداں ہیں جو کہتے ہیں اثر صحبت کا ہوتا ہے
گلوں میں نکہت گل ہے کہاں خوش بو ہے کانٹوں میں
نامعلوم
شعر
خلل اک پڑ گیا ناحق گل و بلبل کی صحبت میں
عبث کھولا تھا تو نے باغ میں اے گل بدن اپنا
جرأت قلندر بخش
شعر
عدم والوں کی صحبت سے بھی نفرت ہو گئی اب تو
کوئی ویرانہ اب سوئے عدم آباد کرتے ہیں
مصحفی غلام ہمدانی
شعر
آج ہمیں اور ہی نظر آتا ہے کچھ صحبت کا رنگ
بزم ہے مخمور اور ساقی نشے میں چور ہے