aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "som"
ہمیں بھی نیند آ جائے گی ہم بھی سو ہی جائیں گےابھی کچھ بے قراری ہے ستارو تم تو سو جاؤ
اک طرز تغافل ہے سو وہ ان کو مبارکاک عرض تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
وہ نہ آئے گا ہمیں معلوم تھا اس شام بھیانتظار اس کا مگر کچھ سوچ کر کرتے رہے
یاد اسے انتہائی کرتے ہیںسو ہم اس کی برائی کرتے ہیں
میں جب سو جاؤں ان آنکھوں پہ اپنے ہونٹ رکھ دینایقیں آ جائے گا پلکوں تلے بھی دل دھڑکتا ہے
وہ زہر دیتا تو سب کی نگہ میں آ جاتاسو یہ کیا کہ مجھے وقت پہ دوائیں نہ دیں
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیںسامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
ایک مدت سے مری ماں نہیں سوئی تابشؔمیں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
چلا تھا ذکر زمانے کی بے وفائی کاسو آ گیا ہے تمہارا خیال ویسے ہی
سو چاند بھی چمکیں گے تو کیا بات بنے گیتم آئے تو اس رات کی اوقات بنے گی
سو سو امیدیں بندھتی ہے اک اک نگاہ پرمجھ کو نہ ایسے پیار سے دیکھا کرے کوئی
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھاہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے
دل کی ویرانی کا کیا مذکور ہےیہ نگر سو مرتبہ لوٹا گیا
میں سوچتا ہوں بہت زندگی کے بارے میںیہ زندگی بھی مجھے سوچ کر نہ رہ جائے
بارش شراب عرش ہے یہ سوچ کر عدمؔبارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا
سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیاکہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی
سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کرمزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
کہانی لکھتے ہوئے داستاں سناتے ہوئےوہ سو گیا ہے مجھے خواب سے جگاتے ہوئے
ہمارے گھر کی دیواروں پہ ناصرؔاداسی بال کھولے سو رہی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books