aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "soyaa"
بے چین اس قدر تھا کہ سویا نہ رات بھرپلکوں سے لکھ رہا تھا ترا نام چاند پر
ترک تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میںلیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں
میں رات ٹوٹ کے رویا تو چین سے سویاکہ دل کا زہر مری چشم تر سے نکلا تھا
نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھایوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں
سورج لحاف اوڑھ کے سویا تمام راتسردی سے اک پرندہ دریچے میں مر گیا
پھر اس طرح کبھی سویا نہ اس طرح جاگاکہ روح نیند میں تھی اور جاگتا تھا میں
رہا خواب میں ان سے شب بھر وصالمرے بخت جاگے میں سویا کیا
میں سو گیا تو زمانے کی کھل گئیں آنکھیںمیں جاگتا تھا تو سویا ہوا زمانہ تھا
دھوپ کے بادل برس کر جا چکے تھے اور میںاوڑھ کر شبنم کی چادر چھت پہ سویا رات بھر
کھلی آنکھوں سے بھی سویا ہوں اکثرتمہارا راستہ تکتا ہوا میں
ساری ساری رات میں جاگاوہ میری آنکھوں میں سویا
فضا ہے تیرہ و تاریک اور اس کا خیالنہ جانے کون سی دنیا میں جا کے سویا ہے
شب بھر شب وصال رہا چاندنی کا لطفسویا لپٹ کے وہ مہ تاباں تمام رات
بستی بستی جنگل جنگل گھوما میںلیکن اپنے گھر میں آ کر سویا میں
جسم میں خواہش نہ تھی احساس میں کانٹا نہ تھااس طرح جاگا کہ جیسے رات بھر سویا نہ تھا
میں گھر بسا کے سمندر کے بیچ سویا تھااٹھا تو آگ کی لپٹوں میں تھا مکان مرا
سر کے نیچے اینٹ رکھ کر عمر بھر سویا ہے توآخری بستر بھی عامرؔ تیرا فرش خاک تھا
پہلے سویا کرتا تھا محمودؔ لمبی تان کرپھر شعور آتا گیا اور رت جگے بڑھتے گئے
پہلے تمام شہر کو صحرا بنائیں گےپھر وحشتوں کی ریت پہ سویا کریں گے ہم
سویا نہیں میں برسوں تلک جس کے خوف سےوہ خواب اب بھی چشم بدر ہو نہیں رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books