aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sukuut"
کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوتجس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے
تم سے حاصل ہوا اک گہرے سمندر کا سکوتاور ہر موج سے لڑنا بھی تمہی سے سیکھا
سکوت شام کا حصہ تو مت بنا مجھ کومیں رنگ ہوں سو کسی موج میں ملا مجھ کو
سب ہوں گے اس سے اپنے تعارف کی فکر میںمجھ کو مرے سکوت سے پہچان جائے گا
سکوت شب میں در دل پہ ایک دستک تھیبکھر گئی تری یادوں کی کہکشاں مجھ سے
اس عہد ظلم میں میں بھی شریک ہوں جیسےمرا سکوت مجھے سخت مجرمانہ لگا
سکوت ترک تعلق کا اک گراں لمحہبنا گیا ہے صداؤں کا سلسلہ مجھ کو
سکوت وہ بھی مسلسل سکوت کیا معنیکہیں یہی ترا انداز گفتگو تو نہیں
سکوت شہر دل کی بے بسی کو بھی کوئی سمجھےخامشی بولتی ہے تو بھلا کیا کیا نہیں کہتی
اندھیرا اتنا نہیں ہے کہ کچھ دکھائی نہ دےسکوت ایسا نہیں ہے جو کچھ سنائی نہ دے
ہم بہت پچھتائے آوازوں سے رشتہ جوڑ کرشور اک لمحے کا تھا اور زندگی بھر کا سکوت
سکوت بڑھنے لگا ہے صدا ضروری ہےکہ جیسے حبس میں تازہ ہوا ضروری ہے
خدا کے واسطے مہر سکوت توڑ بھی دےتمام شہر تری گفتگو کا پیاسا ہے
سکوت توڑنے کا اہتمام کرنا چاہیئےکبھی کبھار خود سے بھی کلام کرنا چاہیئے
طاری ہے ہر طرف جو یہ عالم سکوت کاطوفاں کا پیش خیمہ سمجھ خامشی نہیں
ہمارے شعر کو سن کر سکوت خوب نہیںبیان کیجئے اس میں جو کچھ تأمل ہو
بہت سے لفظ دستک دے رہے تھےسکوت شب میں رستہ کھل رہا تھا
اے کاش خود سکوت بھی مجھ سے ہو ہم کلاممیں خامشی زدہ ہوں صدا چاہیئے مجھے
تنہائی فراق میں امید بارہاگم ہو گئی سکوت کے ہنگامہ زار میں
سکوت پر بھی وہ شاید بٹھائیں گے پہرےسکوت بھی تو ہے اک جرم گفتگو کی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books