aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sukuut-e-musalsal"
رہنے دے ذکر خم زلف مسلسل کو ندیماس کے تو دھیان سے بھی ہوتا ہے دل کو الجھاؤ
سکوت شہر دل کی بے بسی کو بھی کوئی سمجھےخامشی بولتی ہے تو بھلا کیا کیا نہیں کہتی
یہاں پہ ہنسنا روا ہے رونا ہے بے حیائیسقوط شہر جنوں کا ماتم ذرا الگ ہے
کیا ملا جز سکوت بے پایاںشور سینے میں کارواں بھر تھا
بہت سے لفظ دستک دے رہے تھےسکوت شب میں رستہ کھل رہا تھا
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہےجانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
دیتا رہا فریب مسلسل کوئی مگرامکان التفات سے ہم کھیلتے رہے
روز اک خواب مسلسل اور میںرات بھر یادوں کا جنگل اور میں
شدید تند ہوائیں ہیں کیا کیا جائےسکوت غم کی صدائیں ہیں کیا کیا جائے
وہ اضطراب مسلسل کا لطف کیا جانےمصیبتوں سے جو گھبرا گیا زمانے میں
وہاں ریاض مسلسل سے کام چلتا ہےیہاں گلے کے سہارے کلام چلتا ہے
کسی کے جور مسلسل کا فیض ہے اخگرؔوگرنہ درد ہمارے سخن میں کتنا تھا
کسی پرند کی چیخوں نے سنگ باری کیسکوت شام کا شیشہ بکھر گیا مجھ میں
وقت کی سعیٔ مسلسل کارگر ہوتی گئیزندگی لحظہ بہ لحظہ مختصر ہوتی گئی
سکوت شام کا حصہ تو مت بنا مجھ کومیں رنگ ہوں سو کسی موج میں ملا مجھ کو
زندگی نام ہے اک جہد مسلسل کا فناؔراہرو اور بھی تھک جاتا ہے آرام کے بعد
جو اشک سرخ ہے نامہ نگار ہے دل کاسکوت شب میں لکھے جا رہے ہیں افسانے
کوئی کشتی کہیں مغرور ہو جائے نہ پانی میںسکوت بحر کو قصداً تلاطم ہونا پڑتا ہے
سکوت شب میں در دل پہ ایک دستک تھیبکھر گئی تری یادوں کی کہکشاں مجھ سے
جفا و جور مسلسل وفا و ضبط الموہ اختیار تمہیں ہے یہ اختیار مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books