aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sur"
کوئی بھی سر میں نہیں ہے منیرؔ کیا کیجےیہ زندگی کا ترانہ ریاض مانگتا ہے
ڈھونڈنے والے غلط فہمی میں تھےوہ انا کے ساتھ اپنے سر میں تھا
ایک عجیب راگ ہے ایک عجیب گفتگوسات سروں کی آگ ہے آٹھویں سر کی جستجو
جیون کا سنگیت اچانک انتم سر کو چھو لیتا ہےہنستا ہی رہتا ہے پھر بھی میرے اندر مرنے والا
صور و منصور و طور ارے توبہایک ہے تیری بات کا انداز
اب نئے سر سے چھیڑ پردۂ سازمیں ہی تھا ایک دکھ بھری آواز
نہیں ہے بحر میں بے وزن ہے رحیمؔ مگرہماری شاعری سر میں ہے اور تال میں ہے
جب صدا صور کی گونجے گی زمانے بھر میںاک فرشتے میں سمٹ آئے گی ساری آواز
ناچے ہے محبت کی یہ سر تال پہ خود ہیدل کو یہ ہنر یار سکھایا نہیں جاتا
یہ صور ہے دوسری دفعہ کااور لوگ تمام سو رہے ہیں
بس یہ ہوتا ہے کہ سر تال بدل جاتی ہےرقص روکا نہیں جاتا ہے بہار آنے پر
آغاز لفظ کن ہے تو انجام نفخ صوردنیا کی زیب و زینت و جاہ و جلال کیا
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوںاب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
اس گلی نے یہ سن کے صبر کیاجانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں
سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جائے گااتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا
میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لےاب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو
آہ کو چاہیئے اک عمر اثر ہوتے تککون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک
جھک کر سلام کرنے میں کیا حرج ہے مگرسر اتنا مت جھکاؤ کہ دستار گر پڑے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books