aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sustaa"
تیرے پہلو میں ذرا دیر کو سستا لوں گاتجھ تک آ پہنچا اگر نیند میں چلتا ہوا میں
کب وہ سنتا ہے کہانی میریاور پھر وہ بھی زبانی میری
کوئی چارہ نہیں دعا کے سواکوئی سنتا نہیں خدا کے سوا
میں بولتا گیا ہوں وہ سنتا رہا خاموشایسے بھی میری ہار ہوئی ہے کبھی کبھی
دل پر دستک دینے کون آ نکلا ہےکس کی آہٹ سنتا ہوں ویرانے میں
سنتا ہوں کہ تجھ کو بھی زمانے سے گلہ ہےمجھ کو بھی یہ دنیا نہیں راس آئی ادھر آ
شستہ زباں شگفتہ بیاں ہونٹھ گلفشاںساری ہیں تجھ میں خوبیاں اردو زبان کی
بس ایک اپنے ہی قدموں کی چاپ سنتا ہوںمیں کون ہوں کہ بھرے شہر میں بھی تنہا ہوں
میں جو چپ تھا ہمہ تن گوش تھی بستی ساریاب مرے منہ میں زباں ہے کوئی سنتا ہی نہیں
سنتا ہوں میں کہ آج وہ تشریف لائیں گےاللہ سچ کرے کہیں جھوٹی خبر نہ ہو
جو سنتا ہوں سنتا ہوں میں اپنی خموشی سےجو کہتی ہے کہتی ہے مجھ سے مری خاموشی
کہانی میری روداد جہاں معلوم ہوتی ہےجو سنتا ہے اسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے
جب محبت کا نام سنتا ہوںہائے کتنا ملال ہوتا ہے
نہ مانوں گا نصیحت پر نہ سنتا میں تو کیا کرتاکہ ہر ہر بات میں ناصح تمہارا نام لیتا تھا
بہرا ہوں میں تو چاہئے دونا ہو التفاتسنتا نہیں ہوں بات مکرر کہے بغیر
میں تو سنتا ہوں تمہیں بھی ہے محبت مجھ سےسچ کہو تم کو مرے سر کی قسم ہے کہ نہیں
سنتا ہوں بڑے غور سے افسانۂ ہستیکچھ خواب ہے کچھ اصل ہے کچھ طرز ادا ہے
اے پرندو یاد کرتی ہے تمہیں پاگل ہواروز اک نوحہ سر شاخ شجر سنتا ہوں میں
سوداؔ ہوئے جب عاشق کیا پاس آبرو کاسنتا ہے اے دوانے جب دل دیا تو پھر کیا
میں رات سست عناصر سے تنگ آ گیا تھامری حیات فسردہ میں رنگ آ گیا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books