aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sustaate"
کہانی لکھتے ہوئے داستاں سناتے ہوئےوہ سو گیا ہے مجھے خواب سے جگاتے ہوئے
تجھ سے قسمت میں مری صورت قفل ابجدتھا لکھا بات کے بنتے ہی جدا ہو جانا
حال دل ہم بھی سناتے لیکنجب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوںاک سچ کے تحفظ کے لیے سب سے لڑی ہوں
نہ تیری یاد نہ دنیا کا غم نہ اپنا خیالعجیب صورت حالات ہو گئی پیارے
اے شوق نظارہ کیا کہئے نظروں میں کوئی صورت ہی نہیںاے ذوق تصور کیا کیجے ہم صورت جاناں بھول گئے
دل کی قیمت تو محبت کے سوا کچھ بھی نہ تھیجو ملے صورت زیبا کے خریدار ملے
اک داستان اب بھی سناتے ہیں فرش و باموہ کون تھی جو رقص کے عالم میں مر گئی
اے مرے چارہ گر ترے بس میں نہیں معاملہصورت حال کے لیے واقف حال چاہئے
صورت وصل نکلتی کسی تدبیر کے ساتھمیری تصویر ہی کھنچتی تری تصویر کے ساتھ
اب بھی کچھ لوگ سناتے ہیں سنائے ہوئے شعرباتیں اب بھی تری ذہنوں میں بسی لگتی ہیں
مکیں جب نیند کے سائے میں سستانے لگیں تابشؔسفر کرتے ہیں بستی کے مکاں آہستہ آہستہ
یہ خد و خال یہ گیسو یہ صورت زیباسبھی کا حسن ہے اپنی جگہ مگر آنکھیں
سناتے ہو کسے احوال ماہرؔوہاں تو مسکرایا جا رہا ہے
بیٹے کو چیک سمجھ لیا اسٹیٹ بینک کاسمدھی تلاش کرنے لگے ہائی رینک کا
چھوٹے چھوٹے کئی بے فیض مفادات کے ساتھلوگ زندہ ہیں عجب صورت حالات کے ساتھ
وطن کے لوگ ستاتے تھے جب وطن میں تھےوطن کی یاد ستاتی ہے جب وطن میں نہیں
جب سفر سے لوٹ کر آئے تو کتنا دکھ ہوااس پرانے بام پر وہ صورت زیبا نہ تھی
اتنا پسپا نہ ہو دیوار سے لگ جائے گااتنے سمجھوتے نہ کر صورت حالات کے ساتھ
کسی نے نہ دیکھا ترے حسن کومری صورت حال دیکھی گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books