aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "suu-e-lahad"
دل کو اے عشق سوئے زلف سیہ فام نہ بھیجرہزنوں میں تو مسافر کو سر شام نہ بھیج
بے پردہ سوئے وادی مجنوں گزر نہ کرہر ذرہ کے نقاب میں دل بیقرار ہے
پلٹ کر اشک سوئے چشم تر آتا نہیں ہےیہ وہ بھٹکا مسافر ہے جو گھر آتا نہیں ہے
دیکھیے ترک ادب کی کیا ملی تعزیر کلپیٹھ ہے سوئے حرم منہ ہے سوئے بت خانہ آج
جو لوگ آ رہے ہیں تمہارے قریب ترمڑ کر وہ سوئے شام و سحر دیکھتے نہیں
پارسا بن کے سوئے مے خانہسر جھکائے ہوئے ہم جاتے ہیں
جاتا ہوں سوئے وادیٔ غربت بہ حال زاراہل وطن معاف ہو میرا کہا سنا
رقص مے تیز کرو ساز کی لے تیز کروسوئے مے خانہ سفیران حرم آتے ہیں
فصل گل آئی اٹھا ابر چلی سرد ہواسوئے مے خانہ اکڑتے ہوئے مے خوار چلے
مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیںجو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
اب کنج لحد میں ہوں میسر نہیں آنسوآیا ہے شب ہجر کا رونا مرے آگے
کفن اے گرد لحد دیکھ نہ میلا ہو جائےآج ہی ہم نے یہ کپڑے ہیں نہا کے بدلے
بھول کر لے گیا سوئے منزلایسے رہزن کو رہنما کہیے
ہاتھ پھر بڑھ رہا ہے سوئے جامزندگی کی اداسیوں کو سلام
ڈرتا ہوں آسمان سے بجلی نہ گر پڑےصیاد کی نگاہ سوئے آشیاں نہیں
ہے یقیں وہ نہ آئیں گے پھر بھیکب نگہ سوئے در نہیں ہوتی
کہیو صبا سلام ہمارا بہار سےہم تو چمن کو چھوڑ کے سوئے قفس چلے
سوئے کعبہ چلوں کہ جانب دیراس دوراہے پہ دل بھٹکتا ہے
چل دئیے سوئے حرم کوئے بتاں سے مومنؔجب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
فضائیں رقص میں ہیں اور برس رہی ہے شرابکسی نے جام سوئے آسماں اچھالا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books