aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "suu-e-vaadii-e-gurbat"
جاتا ہوں سوئے وادیٔ غربت بہ حال زاراہل وطن معاف ہو میرا کہا سنا
بے پردہ سوئے وادی مجنوں گزر نہ کرہر ذرہ کے نقاب میں دل بیقرار ہے
سنبھل کر پاؤں رکھنا وادئ عشق و محبت میںیہاں جو سیر کو آتا ہے بچ کر کم نکلتا ہے
دل کو اے عشق سوئے زلف سیہ فام نہ بھیجرہزنوں میں تو مسافر کو سر شام نہ بھیج
پلٹ کر اشک سوئے چشم تر آتا نہیں ہےیہ وہ بھٹکا مسافر ہے جو گھر آتا نہیں ہے
پارسا بن کے سوئے مے خانہسر جھکائے ہوئے ہم جاتے ہیں
رنج غربت میں دیکھ کر مجھ کودل صحرا بھی باغ باغ ہوا
چل سوئے گور غریباں اے حریص مال و زردیکھ کتنی آرزوئیں نذر مدفن ہو گئیں
دشت غربت میں ہم سفر نہ بناہم کئی مہربان چھوڑ آئے
بیابان جنوں میں شام غربت جب ستایا کیمجھے رہ رہ کر اے صبح وطن تو یاد آیا کی
دشت میں وادئ شاداب کو چھو کر آیامیں کھلی آنکھ حسیں خواب کو چھو کر آیا
زندگی وادی و صحرا کا سفر ہے کیوں ہےاتنی ویران مری راہگزر ہے کیوں ہے
دامن جھٹک کے وادئ غم سے گزر گیااٹھ اٹھ کے دیکھتی رہی گرد سفر مجھے
ہاتھ پھر بڑھ رہا ہے سوئے جامزندگی کی اداسیوں کو سلام
وادئ شب میں اجالوں کا گزر ہو کیسےدل جلائے رہو پیغام سحر آنے تک
میں نہیں جا پاؤں گا یارو سوئے گلزار ابھیدیکھنی ہے آبجوئے زیست کی رفتار ابھی
ہم ہیں کہ اب بھی وادئ ظلمت میں ہیں رواںاپنے لہو سے کر کے چراغاں کا اہتمام
بھول کر لے گیا سوئے منزلایسے رہزن کو رہنما کہیے
میرے ساتھ سوئے جنون چل مرے زخم کھا مرا رقص کرمیرے شعر پڑھ کے ملے گا کیا پتا پڑھ کے گھر کوئی پا سکا؟
میں کوچۂ جاناں سے سوئے دشت چلا ہوںکچھ دیر میں ہونے کو ہے اب چاند گہن دیکھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books