aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "suu.nghe"
بس اک جھجک ہے یہی حال دل سنانے میںکہ تیرا ذکر بھی آئے گا اس فسانے میں
تیری باتیں ہی سنانے آئےدوست بھی دل ہی دکھانے آئے
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوںروئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستاے کیوں
کہانی لکھتے ہوئے داستاں سناتے ہوئےوہ سو گیا ہے مجھے خواب سے جگاتے ہوئے
راہ میں بیٹھا ہوں میں تم سنگ رہ سمجھو مجھےآدمی بن جاؤں گا کچھ ٹھوکریں کھانے کے بعد
تو آگ میں اے عورت زندہ بھی جلی برسوںسانچے میں ہر اک غم کے چپ چاپ ڈھلی برسوں
سنے گا کون میری چاک دامانی کا افسانہیہاں سب اپنے اپنے پیرہن کی بات کرتے ہیں
حال دل ہم بھی سناتے لیکنجب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
مجھ سے دلی کی نہیں دل کی کہانی سنئےشہر تو یہ بھی کئی بار لٹا ہے مجھ میں
اپنی مٹی ہی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھوسنگ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے
مجھ پہ کتنے سانحے گزرے پر ان آنکھوں کو کیامیرا دکھ یہ ہے کہ میرا ہم سفر روتا نہ تھا
وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہراتو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو
تیرے سانچے میں ڈھل گیا آخرشہر سارا بدل گیا آخر
یہ دنیا نفرتوں کے آخری اسٹیج پہ ہےعلاج اس کا محبت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے
اپنا سچ اس کو سنانے کے لیےہم کو قصوں کا حوالہ چاہیئے
زندگانی کی حقیقت کوہ کن کے دل سے پوچھجوئے شیر و تیشہ و سنگ گراں ہے زندگی
اک داستان اب بھی سناتے ہیں فرش و باموہ کون تھی جو رقص کے عالم میں مر گئی
لیجئے سنئے اب افسانۂ فرقت مجھ سےآپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا
اسے ہی بات سنانے کو دل نہیں کرتاوہ شخص جس کے لیے زندگی سماعت تھی
اب بھی کچھ لوگ سناتے ہیں سنائے ہوئے شعرباتیں اب بھی تری ذہنوں میں بسی لگتی ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books