aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ta.dke"
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجودمحسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیاتاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں
محبت کی سزا ترک محبتمحبت کا یہی انعام بھی ہے
الٰہی کیا علاقہ ہے وہ جب لیتا ہے انگڑائیمرے سینے میں سب زخموں کے ٹانکے ٹوٹ جاتے ہیں
ترک تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میںلیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں
فرازؔ ترک تعلق تو خیر کیا ہوگایہی بہت ہے کہ کم کم ملا کرو اس سے
ترک مے ہی سمجھ اسے ناصحاتنی پی ہے کہ پی نہیں جاتی
اس کے یوں ترک محبت کا سبب ہوگا کوئیجی نہیں یہ مانتا وہ بے وفا پہلے سے تھا
ہوتی نہیں قبول دعا ترک عشق کیدل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں
باقی ہے اب بھی ترک تمنا کی آرزوکیونکر کہوں کہ کوئی تمنا نہیں مجھے
یہ بات ترک تعلق کے بعد ہم سمجھےکسی سے ترک تعلق بھی اک تعلق ہے
غربت کی ٹھنڈی چھاؤں میں یاد آئی اس کی دھوپقدر وطن ہوئی ہمیں ترک وطن کے بعد
میں اس کے سامنے سے گزرتا ہوں اس لیےترک تعلقات کا احساس مر نہ جائے
وہ نہیں ہے نہ سہی ترک تمنا نہ کرودل اکیلا ہے اسے اور اکیلا نہ کرو
سر میں سودا بھی نہیں دل میں تمنا بھی نہیںلیکن اس ترک محبت کا بھروسا بھی نہیں
عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیںباعث ترک ملاقات بتاتے بھی نہیں
ثبوت مانگتے ہیں وہ مری وفا کا جلالؔہر اک سے ترک تعلق کیا ہے جن کے لئے
دیکھا مجھے تو ترک تعلق کے باوجودوہ مسکرا دیا یہ ہنر بھی اسی کا تھا
مجھے منظور گر ترک تعلق ہے رضا تیریمگر ٹوٹے گا رشتہ درد کا آہستہ آہستہ
ہے حصول آرزو کا راز ترک آرزومیں نے دنیا چھوڑ دی تو مل گئی دنیا مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books