aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taalne"
جتن تو خوب کیے اس نے ٹالنے کے مگرمیں اس کی بزم سے اس کے جواب تک نہ اٹھا
میں جب سو جاؤں ان آنکھوں پہ اپنے ہونٹ رکھ دینایقیں آ جائے گا پلکوں تلے بھی دل دھڑکتا ہے
بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیاتاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں
تمہارا نام آیا اور ہم تکنے لگے رستہتمہاری یاد آئی اور کھڑکی کھول دی ہم نے
یار کو میں نے مجھے یار نے سونے نہ دیارات بھر طالع بیدار نے سونے نہ دیا
دل کو خدا کی یاد تلے بھی دبا چکاکم بخت پھر بھی چین نہ پائے تو کیا کروں
اک شام کے سائے تلے بیٹھے رہے وہ دیر تکآنکھوں سے کی باتیں بہت منہ سے کہا کچھ بھی نہیں
اس نے آہستہ سے جب پکارا مجھےجھک کے تکنے لگا ہر ستارا مجھے
دیکھو وہ بھی ہیں جو سب کہہ سکتے تھےدیکھو ان کے منہ پر تالے اب بھی ہیں
پامال کر کے پوچھتے ہیں کس ادا سے وہاس دل میں آگ تھی مرے تلوے جھلس گئے
یہ دور وہ ہے کہ بیٹھے رہو چراغ تلےسبھی کو بزم میں دیکھو مگر دکھائی نہ دو
ہزار طعنے سنے گا خجل نہیں ہوگایہ وہ ہجوم ہے جو مشتعل نہیں ہوگا
بوسے ہیں بے حساب ہر دن کےوعدے کیوں ٹالتے ہو گن گن کے
اشکوں کے تسلسل نے چھپایا تن عریاںیہ آب رواں کا ہے نیا پیرہن اپنا
کل ترے احساس کی بارش تلےمیرا سونا پن نہایا دیر تک
زمین پاؤں تلے ہے نہ آسماں سر پرپڑے ہیں گھر میں کئی لوگ بے گھروں کی طرح
خاک سے سینکڑوں اگے خورشیدہے اندھیرا مگر چراغ تلے
کہیں کوئی کماں تانے ہوئے ہےکبوتر آڑے ترچھے اڑ رہے ہیں
لوگ جیسے بھی ہوں پیروں کے تلے رکھتے ہیںاتنا آساں نہیں ہوتا ہے زمین ہونا دوست
میں تو اتنا بھی سمجھنے سے رہا ہوں قاصرراہ تکنے کے سوا آنکھ کا مقصد کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books