aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taarik"
دیکھا نہیں وہ چاند سا چہرا کئی دن سےتاریک نظر آتی ہے دنیا کئی دن سے
زمین اتنی نہیں ہے کہ پاؤں رکھ پائیںدل خراب کی ضد ہے کہ گھر بنایا جائے
ابھی باقی ہے بچھڑنا اس سےنا مکمل یہ کہانی ہے ابھی
کوئی شکوہ نہ شکایت نہ وضاحت کوئیمیز سے بس مری تصویر ہٹا دی اس نے
ایک کرن بس روشنیوں میں شریک نہیں ہوتیدل کے بجھنے سے دنیا تاریک نہیں ہوتی
ہم بھی کہنے لگے ہیں رات کو راتہم بھی گویا خراب ہونے لگے
موت برحق ہے تو پھر موت سے ڈرنا کیساایک ہجرت ہی تو ہے نقل مکانی ہی تو ہے
بڑا ضبط اس نے کیا وقت رخصتمگر ہو گئی آنکھ نم دھیرے دھیرے
عجیب درد کا رشتہ تھا سب کے سب روئےشجر گرا تو پرندے تمام شب روئے
اب آسمان بھی کم پڑ رہے ہیں اس کے لیےقدم زمین پر رکھا تھا جس نے ڈرتے ہوئے
یاد میں خواب میں تصور میںآ کہ آنے کے ہیں ہزار طریق
جن اشکوں کی پھیکی لو کو ہم بے کار سمجھتے تھےان اشکوں سے کتنا روشن اک تاریک مکان ہوا
ایک سرمستی و حیرت ہے سراپا تاریکایک سرمستی و حیرت ہے تمام آگاہی
ذہن پر بوجھ رہا، دل بھی پریشان ہواان بڑے لوگوں سے مل کر بڑا نقصان ہوا
عتاب و قہر کا ہر اک نشان بولے گامیں چپ رہا تو شکستہ مکان بولے گا
زمام کار اگر مزدور کے ہاتھوں میں ہو پھر کیاطریق کوہکن میں بھی وہی حیلے ہیں پرویزی
ابھی پھر رہا ہوں میں آپ اپنی تلاش میںابھی مجھ سے میرا مزاج ہی نہیں مل رہا
اس سلیقے سے مجھے قتل کیا ہے اس نےاب بھی دنیا یہ سمجھتی ہے کہ زندہ ہوں میں
یہ خیال تھا کبھی خواب میں تجھے دیکھتےکبھی زندگی کی کتاب میں تجھے دیکھتے
عجب غریبی کے عالم میں مر گیا اک شخصکہ سر پہ تاج تھا دامن میں اک دعا بھی نہ تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books