aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taba.o.n"
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بسخود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سےاس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
ایک ہی تو ہوس رہی ہے ہمیںاپنی حالت تباہ کی جائے
بکھری ہوئی وہ زلف اشاروں میں کہہ گئیمیں بھی شریک ہوں ترے حال تباہ میں
کس کس کی زباں روکنے جاؤں تری خاطرکس کس کی تباہی میں ترا ہاتھ نہیں ہے
بڑے تاباں بڑے روشن ستارے ٹوٹ جاتے ہیںسحر کی راہ تکنا تا سحر آساں نہیں ہوتا
تباہ کر گئی پکے مکان کی خواہشمیں اپنے گاؤں کے کچے مکان سے بھی گیا
کیا تباہ تو دلی نے بھی بہت بسملؔمگر خدا کی قسم لکھنؤ نے لوٹ لیا
کس کس طرح کی دل میں گزرتی ہیں حسرتیںہے وصل سے زیادہ مزا انتظار کا
ذکر جب ہوگا محبت میں تباہی کا کہیںیاد ہم آئیں گے دنیا کو حوالوں کی طرح
دلی چھٹی تھی پہلے اب لکھنؤ بھی چھوڑیںدو شہر تھے یہ اپنے دونوں تباہ نکلے
شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کیشکر ہے زندگی تباہ نہ کی
جو ترے عشق میں تباہ ہواکوئی اس کو تباہ کر نہ سکا
کیوں منیرؔ اپنی تباہی کا یہ کیسا شکوہجتنا تقدیر میں لکھا ہے ادا ہوتا ہے
دونوں تیری جستجو میں پھرتے ہیں در در تباہدیر ہندو چھوڑ کر کعبہ مسلماں چھوڑ کر
ابھی دلوں کی طنابوں میں سختیاں ہیں بہتابھی ہماری دعا میں اثر نہیں آیا
ہر ایک رات کے پہلو سے دن نکلتا ہےوہ لوگ کیسے سنور جائیں جو تباہ نہیں
حقیقت جس جگہ ہوتی ہے تابانی بتاتی ہےکوئی پردے میں ہوتا ہے تو چلمن جگمگاتی ہے
کرتا میں دردمند طبیبوں سے کیا رجوعجس نے دیا تھا درد بڑا وہ حکیم تھا
زلزلہ آیا اور آ کر ہو گیا رخصت مگروقت کے رخ پر تباہی کی عبارت لکھ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books