aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tabah"
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بسخود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں
ایک ہی تو ہوس رہی ہے ہمیںاپنی حالت تباہ کی جائے
بکھری ہوئی وہ زلف اشاروں میں کہہ گئیمیں بھی شریک ہوں ترے حال تباہ میں
تباہ کر گئی پکے مکان کی خواہشمیں اپنے گاؤں کے کچے مکان سے بھی گیا
کیا تباہ تو دلی نے بھی بہت بسملؔمگر خدا کی قسم لکھنؤ نے لوٹ لیا
دلی چھٹی تھی پہلے اب لکھنؤ بھی چھوڑیںدو شہر تھے یہ اپنے دونوں تباہ نکلے
شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کیشکر ہے زندگی تباہ نہ کی
جو ترے عشق میں تباہ ہواکوئی اس کو تباہ کر نہ سکا
دونوں تیری جستجو میں پھرتے ہیں در در تباہدیر ہندو چھوڑ کر کعبہ مسلماں چھوڑ کر
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
ہر ایک رات کے پہلو سے دن نکلتا ہےوہ لوگ کیسے سنور جائیں جو تباہ نہیں
ہم بھی خود کو تباہ کر لیتےتم ادھر بھی نگاہ کر لیتے
ہمیں ہماری انائیں تباہ کر دیں گیمکالمے کا اگر سلسلہ نہیں کرتے
پوچھا ہے غیر سے مرے حال تباہ کواظہار دوستی بھی کیا دشمنی کے ساتھ
نہ آئے موت خدایا تباہ حالی میںیہ نام ہوگا غم روزگار سہ نہ سکا
ابھی نظر میں ٹھہر دھیان سے اتر کے نہ جااس ایک آن میں سب کچھ تباہ کر کے نہ جا
ہم بنے تھے تباہ ہونے کوآپ کا عشق تو بہانہ تھا
اگر سکون سے عمر عزیز کھونا ہوکسی کی چاہ میں خود کو تباہ کر لیجے
پوچھو نہ کچھ سبب مرے حال تباہ کاالفت کا یہ ثمر ہے نتیجہ ہے چاہ کا
ہوس پرست ادیبوں پہ حد لگے کوئیتباہ کرتے ہیں لفظوں کی عصمتیں کیا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books