aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tadabbur-o-tadbiir"
ہوس ہم پار ہویں کیونکہ دریائے محبت سےقضا نے بادبان کشتئ تدبیر کو توڑا
پرسان پریشانی انساں نہیں کوئیقسمت کی گرہ ناخن تدبیر سے کھولو
کیسے ہستی کے سمندر کا تلاطم ٹھہرےزندگی بھر یہی تدبیر بشر ہوتی ہے
یہ ثابت ہے کہ مطلق کا تعین ہو نہیں سکتاوہ سالک ہی نہیں جو چل کے تا دیر و حرم ٹھہرے
نہیں ہے رہنا اسے بھی بہار میں طاہرؔمجھے بھی موسم شاداب سے نکلنا ہے
مری قسمت لکھی جاتی تھی جس دن میں اگر ہوتااڑا ہی لیتا دست کاتب تقدیر سے کاغذ
طاہرؔ خدا کی راہ میں دشواریاں سہیعشق بتاں میں کون سی آسانیاں رہیں
عاجزی کہنے لگی گر ہو بلندی کی طلبدل جھکا دائرۂ نعرۂ تکبیر میں آ
دل کی دھڑکن مرے ماتھے کی شکن ہے کہ نہیںروح تقدیر سمجھ عالم تقدیر نہ دیکھ
آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائےمدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر نا حقآدمی کوئی ہمارا دم تحریر بھی تھا
نقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کاکاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا
ہر بار مدد کے لیے اوروں کو پکارایا کام لیا نعرۂ تکبیر سے ہم نے
بانگ تکبیر تو ایسی ہے بقاؔ سینہ خراشانگلیاں آپ موذن نے دھریں کان کے بیچ
صاحب! یہ میرا نامۂ تقدیر دیکھیےاک شام ہجر اس میں کئی بار درج ہے
بندے کے قلم ہاتھ میں ہوتا تو غضب تھاصد شکر کہ ہے کاتب تقدیر کوئی اور
وہ عیادت کے لئے آئے ہیں لو اور سہیآج ہی خوبیٔ تقدیر سے حال اچھا ہے
ہو کے افسردہ مری شومیٔ تقدیر نہ دیکھاپنے پیروں میں مرے پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
خفا دیکھا ہے اس کو خواب میں دل سخت مضطر ہےکھلا دے دیکھیے کیا کیا گل تعبیر خواب اپنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books