aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tahriir"
تحریر سے ورنہ مری کیا ہو نہیں سکتااک تو ہے جو لفظوں میں ادا ہو نہیں سکتا
ورق ورق تجھے تحریر کرتا رہتا ہوںمیں زندگی تری تشہیر کرتا رہتا ہوں
آنکھ رکھتے ہو تو اس آنکھ کی تحریر پڑھومنہ سے اقرار نہ کرنا تو ہے عادت اس کی
عمر بھر لکھتے رہے پھر بھی ورق سادہ رہاجانے کیا لفظ تھے جو ہم سے نہ تحریر ہوئے
ہر سوچ میں سنگین فضاؤں کا فسانہہر فکر میں شامل ہوا تحریر کا ماتم
خود غلط ہے جو کہے ہوتی ہے تقدیر غلطکہیں قسمت کی بھی ہو سکتی ہے تحریر غلط
اس بھرے شہر میں دن رات ٹھہرتے ہی نہیںکون یادوں کے سفر نامے کو تحریر کرے
اس نے یہ کہہ کر پھیر دیا خطخون سے کیوں تحریر نہیں ہے
پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر نا حقآدمی کوئی ہمارا دم تحریر بھی تھا
جانے کس عالم میں تو بچھڑا کہ ہے تیرے بغیرآج تک ہر نقش فریادی مری تحریر کا
ہجوم حشر میں کھولوں گا عدل کا دفترابھی تو فیصلے تحریر کر رہا ہوں میں
تم جو کچھ چاہو وہ تاریخ میں تحریر کرویہ تو نیزہ ہی سمجھتا ہے کہ سر میں کیا تھا
جائیں گے ایک روز سمندر کی گود میںدریا کے ساتھ ریت کی تحریر اور ہم
نقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کاکاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا
یہ عشق کے خطوط بھی کتنے عجیب ہیںآنکھیں وہ پڑھ رہی ہیں جو تحریر بھی نہیں
وہ میرے بخت کی تحریر کیوں نہیں بنتاوہ میرا خواب ہے تعبیر کیوں نہیں بنتا
لوگ اندازہ لگائیں گے عمل سے میرےمیں ہوں کیسا مرے ماتھے پہ یہ تحریر نہیں
ایک تحریر جو اس کے ہاتھوں کی تھیبات وہ مجھ سے کرتی رہی رات بھر
لاکھ سادہ سہی تیری یہ جبیں کی تحریراس سے اکثر مرے افکار کو ملتی ہے زباں
لفظ چھن جائیں مگر تحریر ہو روشن جہاںہونٹ ہوں خاموش لیکن گفتگو باقی رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books