aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "takalluf"
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔدوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
کیا تکلف کریں یہ کہنے میںجو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں
بس یہ ہوا کہ اس نے تکلف سے بات کیاور ہم نے روتے روتے دوپٹے بھگو لئے
اے ذوقؔ تکلف میں ہے تکلیف سراسرآرام میں ہے وہ جو تکلف نہیں کرتا
یہ لمحہ لمحہ تکلف کے ٹوٹتے رشتےنہ اتنے پاس مرے آ کہ تو پرانا لگے
مے کدے میں کیا تکلف مے کشی میں کیا حجاببزم ساقی میں ادب آداب مت دیکھا کرو
ضروری کیا ہر اک محفل میں بیٹھیںتکلف کی روا داری سے بچئے
اب عطر بھی ملو تو تکلف کی بو کہاںوہ دن ہوا ہوئے جو پسینہ گلاب تھا
اپنوں سے بھی اتنا تکلفکتنے دنیا دار بنے ہو
بے تکلف وہ اوروں سے ہیںناز اٹھانے کو ہم رہ گئے
حضور آپ تکلف میں کیوں پڑے ہوئے ہیںمرے ہوؤں کے جنم دن نہیں مناتا کوئی
توبہ کا تکلف کون کرے حالات کی نیت ٹھیک نہیںرحمت کا ارادہ بگڑا ہے برسات کی نیت ٹھیک نہیں
میں اپنے جسم میں رہتی ہوں اس تکلف سےکہ جیسے اور کسی دوسرے کے گھر میں ہوں
میں اپنے آپ سے رہتا ہوں دور عید کے دناک اجنبی سا تکلف نئے لباس میں ہے
پرسش حال بھی اتنی کہ میں کچھ کہہ نہ سکوںاس تکلف سے کرم ہو تو ستم ہوتا ہے
گلی گلی میں تکلف کی دھول ہوتی ہےاب اپنا شہر بھی لگتا ہے اجنبی کی طرح
تلخ و شیریں بے تکلف جس کو پینا آ گیامے کشو پینا تو پینا اس کو جینا آ گیا
قند لب کا ان کے بوسہ بے تکلف لے لیاگالیاں کھائیں بلا سے منہ تو میٹھا ہو گیا
بر طرف کر کے تکلف اک طرف ہو جائیےمستقل مل جائیے یا مستقل کھو جائیے
بے تکلف مقام الفت ہےداغ اٹھے کہ آبلہ بیٹھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books