aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "takhto.n"
تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھااس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا
دلی میں آج بھیک بھی ملتی نہیں انہیںتھا کل تلک دماغ جنہیں تاج و تخت کا
لکھا تھا ایک تختی پر کوئی بھی پھول مت توڑے مگر آندھی تو ان پڑھ تھیسو جب وہ باغ سے گزری کوئی اکھڑا کوئی ٹوٹا خزاں کے آخری دن تھے
جب چلی ٹھنڈی ہوا بچہ ٹھٹھر کر رہ گیاماں نے اپنے لعل کی تختی جلا دی رات کو
کون طاقوں پہ رہا کون سر راہ گزرشہر کے سارے چراغوں کو ہوا جانتی ہے
ایک وارث ہمیشہ ہوتا ہےتخت خالی رہا نہیں کرتا
یہی جمہوریت کا نقص ہے جو تخت شاہی پرکبھی مکار بیٹھے ہیں کبھی غدار بیٹھے ہیں
ہجر و وصال چراغ ہیں دونوں تنہائی کے طاقوں میںاکثر دونوں گل رہتے ہیں اور جلا کرتا ہوں میں
اب تو دروازے سے اپنے نام کی تختی اتارلفظ ننگے ہو گئے شہرت بھی گالی ہو گئی
ایک تختی امن کے پیغام کیٹانگ دیجے اونچے میناروں کے بیچ
فقیر شہر بھی رہا ہوں شہریارؔ بھی مگرجو اطمینان فقر میں ہے تاج و تخت میں نہیں
دیکھا اسے تو آنکھ سے آنسو نکل پڑےدریا اگرچہ خشک تھا پانی تہوں میں تھا
مرے سینے میں دل ہے یا کوئی شہزادۂ خود سرکسی دن اس کو تاج و تخت سے محروم کر دیکھوں
عاشق کا بانکپن نہ گیا بعد مرگ بھیتختے پہ غسل کے جو لٹایا اکڑ گیا
ملا ہے تخت جو جمہوریت میں بندر کوتو ان سے کیا سبھی جنگل کے شیر ڈر جائیں
بدل کے دیکھ چکی ہے رعایا صاحب تختجو سر قلم نہیں کرتا زبان کھینچتا ہے
ذرا سا شور بغاوت اٹھا اور اس کے بعدوزیر تخت پہ بیٹھے تھے اور جیل میں ہم
دھوپ کی ٹوٹی ہوئی تختی پہ بارش نے لکھاگھر کے اندر بیٹھ کر موسم کا اندازہ نہ کر
امیر شہر کے طاقوں میں جلنے والے چراغاجالے کتنے گھروں کے سمیٹ لاتے ہیں
کہاں میں ابھی تک نظر آ سکا ہوںخدا جانے کتنی تہوں میں چھپا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books