aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "takliif"
دل کی تکلیف کم نہیں کرتےاب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے
دل ٹوٹنے سے تھوڑی سی تکلیف تو ہوئیلیکن تمام عمر کو آرام ہو گیا
جن سے انساں کو پہنچتی ہے ہمیشہ تکلیفان کا دعویٰ ہے کہ وہ اصل خدا والے ہیں
تکلیف مٹ گئی مگر احساس رہ گیاخوش ہوں کہ کچھ نہ کچھ تو مرے پاس رہ گیا
اے ذوقؔ تکلف میں ہے تکلیف سراسرآرام میں ہے وہ جو تکلف نہیں کرتا
ذرا اک تبسم کی تکلیف کرناکہ گلزار میں پھول مرجھا رہے ہیں
محبت کا تقاضہ ہے ذرا دوری رکھی جائےبہت نزدیکیاں اکثر بڑی تکلیف دیتی ہیں
آرام کیا کہ جس سے ہو تکلیف اور کوپھینکو کبھی نہ پاؤں سے کانٹا نکال کے
ہے ایک ہی لمحہ جو کہیں وصل کہیں ہجرتکلیف کسی کے لیے آرام کسی کا
یاد کر کے اور بھی تکلیف ہوتی تھی عدیمؔبھول جانے کے سوا اب کوئی بھی چارا نہ تھا
اور تو دل کو نہیں ہے کوئی تکلیف عدمؔہاں ذرا نبض کسی وقت ٹھہر جاتی ہے
سخت تکلیف اٹھائی ہے تجھے جاننے میںاس لئے اب تجھے آرام سے پہچانتے ہیں
ساقی تجھے اک تھوڑی سی تکلیف تو ہوگیساغر کو ذرا تھام میں کچھ سوچ رہا ہوں
جاتی ہوئی میت دیکھ کے بھی واللہ تم اٹھ کر آ نہ سکےدو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں
بعد تکلیف کے راحت ہے یقینی واحدؔرات کا آنا ہی پیغام سحر ہوتا ہے
نزع کی اور بھی تکلیف بڑھا دی تم نےکچھ نہ بن آیا تو آواز سنا دی تم نے
سفر میں ہر قدم رہ رہ کے یہ تکلیف ہی دیتےبہر صورت ہمیں ان آبلوں کو پھوڑ دینا تھا
اب کی جو راہ محبت میں اٹھائی تکلیفسخت ہوتی ہمیں منزل کبھی ایسی تو نہ تھی
تھوڑی تکلیف سہی آنے میںدو گھڑی بیٹھ کے اٹھ جائیے گا
خدا کو نہ تکلیف دے ڈوبنے میںکسی ناخدا کے سہارے چلا چل
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books