aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tako.n"
کون طاقوں پہ رہا کون سر راہ گزرشہر کے سارے چراغوں کو ہوا جانتی ہے
ہجر و وصال چراغ ہیں دونوں تنہائی کے طاقوں میںاکثر دونوں گل رہتے ہیں اور جلا کرتا ہوں میں
امیر شہر کے طاقوں میں جلنے والے چراغاجالے کتنے گھروں کے سمیٹ لاتے ہیں
رات آتی ہے تو طاقوں میں جلاتے ہیں چراغخواب زندہ ہیں سو آنکھوں میں جلاتے ہیں چراغ
روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہےچاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہے
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیںورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے
ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھاآنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا
تمام جسم کو آنکھیں بنا کے راہ تکوتمام کھیل محبت میں انتظار کا ہے
دیواریں چھوٹی ہوتی تھیں لیکن پردہ ہوتا تھاتالوں کی ایجاد سے پہلے صرف بھروسہ ہوتا تھا
آج پھر بجھ گئے جل جل کے امیدوں کے چراغآج پھر تاروں بھری رات نے دم توڑ دیا
تاروں کا گو شمار میں آنا محال ہےلیکن کسی کو نیند نہ آئے تو کیا کرے
تنہائی کے لمحات کا احساس ہوا ہےجب تاروں بھری رات کا احساس ہوا ہے
قدموں میں بھی تکان تھی گھر بھی قریب تھاپر کیا کریں کہ اب کے سفر ہی عجیب تھا
ایک وعدہ ہے کسی کا جو وفا ہوتا نہیںورنہ ان تاروں بھری راتوں میں کیا ہوتا نہیں
رات بھر ہنستے ہوئے تاروں نےان کے عارض بھی بھگوئے ہوں گے
دیکھا اسے تو آنکھ سے آنسو نکل پڑےدریا اگرچہ خشک تھا پانی تہوں میں تھا
پیچھے پیچھے رات تھی تاروں کا اک لشکر لئےریل کی پٹری پہ سورج چل رہا تھا رات کو
زاہد تو بخشے جائیں گنہ گار منہ تکیںاے رحمت خدا تجھے ایسا نہ چاہئے
ڈوبے ہوئے تاروں پہ میں کیا اشک بہاتاچڑھتے ہوئے سورج سے مری آنکھ لڑی تھی
جلوہ گر بزم حسیناں میں ہیں وہ اس شان سےچاند جیسے اے قمرؔ تاروں بھری محفل میں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books