aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "talaash"
کوشش بھی کر امید بھی رکھ راستہ بھی چنپھر اس کے بعد تھوڑا مقدر تلاش کر
اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گامگر تمہاری طرح کون مجھ کو چاہے گا
گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھےبہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا
میں آندھیوں کے پاس تلاش صبا میں ہوںتم مجھ سے پوچھتے ہو مرا حوصلہ ہے کیا
نہ جانے کس کی ہمیں عمر بھر تلاش رہیجسے قریب سے دیکھا وہ دوسرا نکلا
کس کی تلاش ہے ہمیں کس کے اثر میں ہیںجب سے چلے ہیں گھر سے مسلسل سفر میں ہیں
تلاش رزق کا یہ مرحلہ عجب ہے کہ ہمگھروں سے دور بھی گھر کے لیے بسے ہوئے ہیں
اپنے ماضی کی جستجو میں بہارپیلے پتے تلاش کرتی ہے
بڑی تلاش سے ملتی ہے زندگی اے دوستقضا کی طرح پتا پوچھتی نہیں آتی
کھویا ہے کچھ ضرور جو اس کی تلاش میںہر چیز کو ادھر سے ادھر کر رہے ہیں ہم
اور ہی وہ لوگ ہیں جن کو ہے یزداں کی تلاشمجھ کو انسانوں کی دنیا میں ہے انساں کی تلاش
دنیا پہ ایسا وقت پڑے گا کہ ایک دنانسان کی تلاش میں انسان جائے گا
پہلو میں میرے دل کو نہ اے درد کر تلاشمدت ہوئی غریب وطن سے نکل گیا
تلاش ایک بہانہ تھا خاک اڑانے کاپتہ چلا کہ ہمیں جستجوئے یار نہ تھی
میں جس کے ہاتھ میں اک پھول دے کے آیا تھااسی کے ہاتھ کا پتھر مری تلاش میں ہے
میں فیصلے کی گھڑی سے گزر چکی ہوں مگرکسی کا دیدۂ حیراں مری تلاش میں ہے
تم آئے ہو نہ شب انتظار گزری ہےتلاش میں ہے سحر بار بار گزری ہے
میں لفظ لفظ میں تجھ کو تلاش کرتا ہوںسوال میں نہیں آتا نہ آ جواب میں آ
میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروںتمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے
تماشا دیکھ رہے تھے جو ڈوبنے کا مرےمری تلاش میں نکلے ہیں کشتیاں لے کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books