aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "talaf"
اپنا اپنا ذوق تلف ہے اپنی اپنی فکر نظر ہےہر منزل انجام سفر ہے ہر منزل آغاز سفر ہے
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بسخود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں
دل کی تکلیف کم نہیں کرتےاب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے
کوشش بھی کر امید بھی رکھ راستہ بھی چنپھر اس کے بعد تھوڑا مقدر تلاش کر
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرفکسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
ایک ہی تو ہوس رہی ہے ہمیںاپنی حالت تباہ کی جائے
تم میری طرف دیکھنا چھوڑو تو بتاؤںہر شخص تمہاری ہی طرف دیکھ رہا ہے
اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گامگر تمہاری طرح کون مجھ کو چاہے گا
تم پرندوں سے زیادہ تو نہیں ہو آزادشام ہونے کو ہے اب گھر کی طرف لوٹ چلو
گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھےبہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا
ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہےجس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا
دل ٹوٹنے سے تھوڑی سی تکلیف تو ہوئیلیکن تمام عمر کو آرام ہو گیا
جن سے انساں کو پہنچتی ہے ہمیشہ تکلیفان کا دعویٰ ہے کہ وہ اصل خدا والے ہیں
جس طرف تو ہے ادھر ہوں گی سبھی کی نظریںعید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی
حد ہے اپنی طرف نہیں میں بھیاور ان کی طرف خدائی ہے
میں آندھیوں کے پاس تلاش صبا میں ہوںتم مجھ سے پوچھتے ہو مرا حوصلہ ہے کیا
بکھری ہوئی وہ زلف اشاروں میں کہہ گئیمیں بھی شریک ہوں ترے حال تباہ میں
اب جس طرف سے چاہے گزر جائے کارواںویرانیاں تو سب مرے دل میں اتر گئیں
تکلیف مٹ گئی مگر احساس رہ گیاخوش ہوں کہ کچھ نہ کچھ تو مرے پاس رہ گیا
کوئی خودکشی کی طرف چل دیااداسی کی محنت ٹھکانے لگی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books