aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "talegaa"
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہےخون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا
مجھے منظور گر ترک تعلق ہے رضا تیریمگر ٹوٹے گا رشتہ درد کا آہستہ آہستہ
نکل گئے ہیں جو بادل برسنے والے تھےیہ شہر آب کو ترسے گا چشم تر کے بغیر
کوہ کن کیا پہاڑ توڑے گاعشق نے زور آزمائی کی
طول غم حیات سے گھبرا نہ اے جگرؔایسی بھی کوئی شام ہے جس کی سحر نہ ہو
زندگی زور ہے روانی کاکیا تھمے گا بہاؤ پانی کا
مجھے تو خیر وطن چھوڑ کر اماں نہ ملیوطن بھی مجھ سے غریب الوطن کو ترسے گا
سیا ہے زخم بلبل گل نے خار اور بوئے گلشن سےسوئی تاگا ہمارے چاک دل کا ہے کہاں دیکھیں
دل جو ٹوٹے گا تو اک طرفہ چراغاں ہوگاکتنے آئینوں میں وہ شکل دکھائی دے گی
اے دل ناداں کسی کا روٹھنا مت یاد کرآن ٹپکے گا کوئی آنسو بھی اس جھگڑے کے بیچ
تم تو ٹھکرا کر گزر جاؤ تمہیں ٹوکے گا کونمیں پڑا ہوں راہ میں تو کیا تمہارا جائے گا
کچھ ٹوٹے پھٹے سینے کو ساتھ اپنے سفر میںکیا وہ بھی مسافر جو نہ رکھے سوئی تاگا
وہ ایک لمحہ جسے تم نے مختصر جاناہم ایسے لمحے میں اک داستاں بناتے ہیں
سفر ہی بس کار زندگی ہےعذاب کیا ہے ثواب کیا ہے
یہ نہیں ہے کہ نوازے نہ گئے ہوں ہم لوگہم کو سرکار سے تمغہ ملا رسوائی کا
مرا گھر تیری منزل گاہ ہو ایسے کہاں طالعخدا جانے کدھر کا چاند آج اے ماہ رو نکلا
یہ شہر اپنی اسی ہاو ہو سے زندہ ہےتمہاری اور مری گفتگو سے زندہ ہے
اسے کہاں ہمیں قیدی بنا کے رکھنا تھاہمیں کو شوق نہیں تھا کبھی رہائی کا
انکار بھی کرنے کا بہانہ نہیں ملتااقرار بھی کرنے کا مزا دیکھ رہے ہیں
خدا وجود میں ہے آدمی کے ہونے سےاور آدمی کا تسلسل خدا سے قائم ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books