aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taraane"
خموشی سے مصیبت اور بھی سنگین ہوتی ہےتڑپ اے دل تڑپنے سے ذرا تسکین ہوتی ہے
انہیں بھی جینے کے کچھ تجربے ہوئے ہوں گےجو کہہ رہے ہیں کہ مر جانا چاہتے ہیں ہم
ہوئے مدفون دریا زیر دریا تیرنے والےطمانچے موج کے کھاتے تھے جو بن کر گہر نکلے
تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتےورنہ ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے
رہی نہ طاقت گفتار اور اگر ہو بھیتو کس امید پہ کہیے کہ آرزو کیا ہے
ہے تا حد امکاں کوئی بستی نہ بیاباںآنکھوں میں کوئی خواب دکھائی نہیں دیتا
بسمل کے تڑپنے کی اداؤں میں نشہ تھامیں ہاتھ میں تلوار لیے جھوم رہا تھا
جو غزل آج ترے ہجر میں لکھی ہے وہ کلکیا خبر اہل محبت کا ترانہ بن جائے
اوڑھ لیا ہے میں نے لبادا شیشے کااب مجھ کو کسی پتھر سے ٹکرانے دو
فنا ہی کا ہے بقا نام دوسرا انجمؔنفس کی آمد و شد موت کا ترانہ ہے
حقیقت جس جگہ ہوتی ہے تابانی بتاتی ہےکوئی پردے میں ہوتا ہے تو چلمن جگمگاتی ہے
نیا بسمل ہوں میں واقف نہیں رسم شہادت سےبتا دے تو ہی اے ظالم تڑپنے کی ادا کیا ہے
فطرت کے تقاضے کبھی بدلے نہیں جاتےخوشبو ہے اگر وہ تو بکھرنا ہی پڑے گا
ہزار طعنے سنے گا خجل نہیں ہوگایہ وہ ہجوم ہے جو مشتعل نہیں ہوگا
غم جہاں کے تقاضے شدید ہیں ورنہجنون کوچۂ دلدار ہم بھی رکھتے ہیں
کوئی بھی سر میں نہیں ہے منیرؔ کیا کیجےیہ زندگی کا ترانہ ریاض مانگتا ہے
کہیں کوئی کماں تانے ہوئے ہےکبوتر آڑے ترچھے اڑ رہے ہیں
گو تو ملتا نہیں پر دل کے تقاضے سے ہمروز ہو آتے ہیں سو بار ترے کوچے میں
نہ تڑپنے کی اجازت ہے نہ فریاد کی ہےگھٹ کے مر جاؤں یہ مرضی مرے صیاد کی ہے
جھانکنے تاکنے کا وقت گیااب وہ ہم ہیں نہ وہ زمانہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books