aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taul"
میری غیرت کو محبت کی ترازو پہ نہ تولامتحاں اس سے بڑا اور نہ ہوگا کوئی
کام کی بات میں نے کی ہی نہیںیہ مرا طور زندگی ہی نہیں
جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میںبندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے
بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھاہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا
قاصد پیام شوق کو دینا بہت نہ طولکہنا فقط یہ ان سے کہ آنکھیں ترس گئیں
میرے ہونے میں کسی طور سے شامل ہو جاؤتم مسیحا نہیں ہوتے ہو تو قاتل ہو جاؤ
میں تجھ کو بتاتا ہوں تقدیر امم کیا ہےشمشیر و سناں اول طاؤس و رباب آخر
تو ہے ہرجائی تو اپنا بھی یہی طور سہیتو نہیں اور سہی اور نہیں اور سہی
دعویٰ بہت بڑا ہے ریاضی میں آپ کوطول شب فراق کو تو ناپ دیجئے
طول غم حیات سے گھبرا نہ اے جگرؔایسی بھی کوئی شام ہے جس کی سحر نہ ہو
عشق ہے طرز و طور عشق کے تئیںکہیں بندہ کہیں خدا ہے عشق
نارسائی نے عجب طور سکھائے ہیں عطاؔیعنی بھولے بھی نہیں تم کو پکارا بھی نہیں
طول شب فراق کا قصہ نہ پوچھئےمحشر تلک کہوں میں اگر مختصر کہوں
اس شان سے لوٹے ہیں گنوا کر دل و جاں ہماس طور تو ہارے ہوئے لشکر نہیں آتے
بے بلائے ہوئے جانا مجھے منظور نہیںان کا وہ طور نہیں میرا یہ دستور نہیں
سن تو لیا کسی نار کی خاطر کاٹا کوہ نکالی نہرایک ذرا سے قصے کو اب دیتے کیوں ہو طول میاں
ہم طور عشق سے تو واقف نہیں ہیں لیکنسینے میں جیسے کوئی دل کو ملا کرے ہے
مر گیا خاص طور پر میں بھیجس طرح عام لوگ مرتے ہیں
طور مجنوں کی نگاہوں کے بتاتے ہیں ہمیںاسی لیلیٰ میں ہے اک دوسری لیلیٰ دیکھو
کم نہیں ہے افسر شاہی سے کچھ تاج گداگر نہیں باور تجھے منعم تو دونوں تول تاج
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books